وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کا شیڈول جاری، آخری رسومات جولائی میں ہوں گی

W
Web Desk
13 جون، 2026
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کا شیڈول جاری، آخری رسومات جولائی میں ہوں گی

ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ آخری مذہبی تقریبات 4 سے 9 جولائی تک مختلف شہروں میں منعقد ہوں گی، جبکہ تدفین مشہد میں روضہ امام رضا میں کی جائے گی

(تہران) ایران نے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے حوالے سے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق آخری مذہبی تقریبات 4 اور 5 جولائی کو منعقد ہوں گی، جبکہ مختلف شہروں میں عوامی شرکت کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کے جسدِ خاکی کی الوداعی تقریبات امام خمینی مصلیٰ میں منعقد کی جائیں گی، جبکہ نمازِ جنازہ اور مرکزی جنازے کا جلوس 6 جولائی کو نکالا جائے گا۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق 7 جولائی کو مقدس شہر قم میں بھی ایک خصوصی جنازے کا جلوس منعقد کیا جائے گا، جبکہ تدفین کی تقریب 9 جولائی کو شمال مشرقی ایرانی شہر مشہد میں انجام پائے گی، جہاں انہیں روضہ امام رضا میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ایران سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں اور ایران سے محبت رکھنے والے افراد کو ان تقریبات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای فروری میں ایران پر ہونے والے اسرائیلی اور امریکی حملوں کے دوران شہید ہوئے تھے، جبکہ ان کی وفات کے ساتھ ایران میں تین دہائیوں پر محیط قیادت کے ایک اہم دور کا اختتام ہوا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 13 جون، 2026 کو 12:37 PM

آخری تدوین: 13 جون، 2026

متعلقہ مضامین

ہم ابھی تک پرفیکٹ گیم نہیں کھیل سکے، فائنل میں کامیابی کے لیے پُرعزم ہیں: سلمان علی آغا
تازہ ترین

ہم ابھی تک پرفیکٹ گیم نہیں کھیل سکے، فائنل میں کامیابی کے لیے پُرعزم ہیں: سلمان علی آغا

سلمان علی آغا نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اب تک اپنی بہترین کرکٹ نہیں کھیل سکا، تاہم ٹیم فائنل جیتنے کے لیے پُرعزم ہے۔ فخر زمان اور بابر اعظم کی حمایت، 350 پلس رنز بنانے کی ضرورت، شاداب خان اور حارث رؤف کی بیٹنگ اور لاہور فائنل میں ہاؤس فل اسٹیڈیم ہوگا

زاہد فاروق ملک30 اکتوبر، 2026
ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
تازہ ترین

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے 89 رنز کا ہدف صرف 3.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔ خواجہ نافع نے 12 گیندوں پر 41 رنز جبکہ کپتان عباس آفریدی نے 35 رنز بنائے

Web Desk30 اکتوبر، 2026
پاکستان بمقابلہ سری لنکا فائنل کل لاہور میں، شاہین آفریدی اور کوشل مینڈس کا ٹرافی جیتنے کا عزم
تازہ ترین

پاکستان بمقابلہ سری لنکا فائنل کل لاہور میں، شاہین آفریدی اور کوشل مینڈس کا ٹرافی جیتنے کا عزم

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا فائنل کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ میچ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ شاہین شاہ آفریدی پاکستان جبکہ کوشل مینڈس سری لنکا کی قیادت کریں گے۔ فائنل سے قبل دونوں کپتانوں کی ٹرافی شوٹ میں شرکت

زاہد فاروق ملک30 اکتوبر، 2026