وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

آزاد جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات تین مراحل میں کرانے کا فیصلہ، نیا انتخابی شیڈول جاری

W
Web Desk
21 جولائی، 2026
آزاد جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات تین مراحل میں کرانے کا فیصلہ، نیا انتخابی شیڈول جاری

الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات تین مراحل میں کرانے کا اعلان کر دیا۔ میرپور میں 27 جولائی، مظفرآباد اور مہاجرین کے حلقوں میں 2 اگست جبکہ پونچھ ڈویژن میں 10 اگست کو پولنگ ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر نے شفاف، آزاد اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے عزم کا اعادہ کیا

(مظفر آباد )الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا نیا شیڈول جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انتخابات اب تین مختلف مراحل میں منعقد کیے جائیں گے تاکہ انتخابی عمل کو مزید منظم، شفاف اور پرامن بنایا جا سکے۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل کے مطابق پہلے مرحلے میں 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں پولنگ ہوگی، دوسرے مرحلے میں 2 اگست کو مظفرآباد ڈویژن اور پاکستان میں مقیم مہاجرین جموں و کشمیر کے 12 انتخابی حلقوں میں ووٹنگ کرائی جائے گی، جبکہ تیسرے مرحلے میں 10 اگست کو پونچھ ڈویژن میں انتخابات منعقد ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق میرپور ڈویژن میں 13 نشستوں، مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کے مجموعی طور پر 21 نشستوں جبکہ پونچھ ڈویژن کی 11 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ ہر مرحلے کے انتخابات کے نتائج اسی روز شام تک جاری کر دیے جائیں گے تاکہ انتخابی عمل میں شفافیت اور بروقت نتائج کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ انتخابات ملتوی کرنے کے مطالبات مسترد کر دیے گئے ہیں اور تمام پولنگ شیڈول کے مطابق ہی ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے انتظامی، سکیورٹی اور انتخابی امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مرحلہ وار انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل کا کہنا تھا کہ مرحلہ وار پولنگ سے سکیورٹی اہلکاروں کی بہتر تعیناتی، انتخابی عملے کے مؤثر انتظام اور انتخابی عمل کی مؤثر نگرانی ممکن ہو سکے گی، جس سے آزاد، منصفانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد میں مدد ملے گی۔

الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور ووٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ ضابطۂ اخلاق کی مکمل پابندی کریں، انتخابی مہم کو پرامن رکھیں اور جمہوری عمل کی کامیابی کے لیے الیکشن کمیشن سے بھرپور تعاون کریں۔

چیف الیکشن کمشنر نے مزید بتایا کہ انتخابات فوج کی نگرانی میں منعقد ہوں گے، جبکہ عالمی مبصرین اور ملکی و غیر ملکی صحافیوں کو انتخابی عمل کی کوریج کی مکمل اجازت دی جائے گی تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 جولائی، 2026 کو 12:34 PM

آخری تدوین: 21 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستان اور جرمنی کے سفارتی تعلقات میں اہم پیش رفت، سفیر سلمان شریف کی جرمن صدر سے ملاقات
تازہ ترین

پاکستان اور جرمنی کے سفارتی تعلقات میں اہم پیش رفت، سفیر سلمان شریف کی جرمن صدر سے ملاقات

پاکستان کے سفیر سلمان شریف نے جرمن صدر فرینک والٹر شٹائن مائر کو سفارتی اسناد پیش کر دیں۔ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، گرین ٹیکنالوجی اور پاک جرمنی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk19 اکتوبر، 2026
بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ، تین ملزمان راجستھان سے گرفتار
تازہ ترین

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ، تین ملزمان راجستھان سے گرفتار

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں تین ملزمان کو راجستھان کے کوٹا ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملزمان کا مبینہ تعلق لارنس بشنوئی گینگ سے ہے۔ فائرنگ میں اداکار محفوظ رہے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے

Web Desk19 اکتوبر، 2026
پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں، ہمارے فوجی بڑی دلیری سے لڑ رہے ہیں: نواز شریف
تازہ ترین

پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں، ہمارے فوجی بڑی دلیری سے لڑ رہے ہیں: نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں اور فوجی بہادری سے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے شہدا کے لیے دعا کی اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھنے پر زور دیا

Web Desk19 اکتوبر، 2026