وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پاکستان اور جرمنی کے سفارتی تعلقات میں اہم پیش رفت، سفیر سلمان شریف کی جرمن صدر سے ملاقات

W
Web Desk
19 اکتوبر، 2026
پاکستان اور جرمنی کے سفارتی تعلقات میں اہم پیش رفت، سفیر سلمان شریف کی جرمن صدر سے ملاقات

پاکستان کے سفیر سلمان شریف نے جرمن صدر فرینک والٹر شٹائن مائر کو سفارتی اسناد پیش کر دیں۔ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، گرین ٹیکنالوجی اور پاک جرمنی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا

کراچی: جرمنی میں پاکستان کے سفیر سلمان شریف نے جرمن صدر فرینک والٹر شٹائن مائر کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں۔ اس موقع پر ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ماحول دوست ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

سفیر سلمان شریف نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے جرمن صدر کو خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور جرمنی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا گیا۔ پاکستانی سفیر نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور گرین ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جرمن صدر فرینک والٹر شٹائن مائر نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کے اسی ہفتے ہونے والے دورۂ جرمنی کا خیرمقدم کیا۔

پاکستان اور جرمنی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کے تناظر میں صدر آصف علی زرداری کا دورۂ جرمنی دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس دورے سے دوطرفہ تعاون، اقتصادی روابط اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 19 اکتوبر، 2026 کو 06:22 PM

آخری تدوین: 19 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ، تین ملزمان راجستھان سے گرفتار
تازہ ترین

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ، تین ملزمان راجستھان سے گرفتار

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں تین ملزمان کو راجستھان کے کوٹا ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملزمان کا مبینہ تعلق لارنس بشنوئی گینگ سے ہے۔ فائرنگ میں اداکار محفوظ رہے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے

Web Desk19 اکتوبر، 2026
پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں، ہمارے فوجی بڑی دلیری سے لڑ رہے ہیں: نواز شریف
تازہ ترین

پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں، ہمارے فوجی بڑی دلیری سے لڑ رہے ہیں: نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں اور فوجی بہادری سے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے شہدا کے لیے دعا کی اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھنے پر زور دیا

Web Desk19 اکتوبر، 2026
اسپورٹس ڈپلومیسی اہم کردار ادا کرتی ہے، امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر
تازہ ترین

اسپورٹس ڈپلومیسی اہم کردار ادا کرتی ہے، امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر

پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے اسلام آباد میں ڈبلیو 15 ورلڈ ویمنز ٹینس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپورٹس ڈپلومیسی کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے پاکستانی مہمان نوازی کو سراہا اور لاس اینجلس اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کو دیکھنے کے لیے پُرجوش ہونے کا اظہار کیا

زاہد فاروق ملک19 اکتوبر، 2026