وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

بنی گالہ کو سب جیل قرار نہیں دیا جائے گا، بانی پی ٹی آئی کو دل کا کوئی مسئلہ نہیں: رانا ثناء اللہ

W
Web Desk
20 اگست، 2026
بنی گالہ کو سب جیل قرار نہیں دیا جائے گا، بانی پی ٹی آئی کو دل کا کوئی مسئلہ نہیں: رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بنی گالہ کو سب جیل قرار نہیں دیا جائے گا، بانی پی ٹی آئی کو دل کا کوئی مسئلہ نہیں اور سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق انہیں ریلیف ملے گا

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بنی گالہ کو سب جیل قرار نہیں دیا جائے گا، جبکہ ان کے خیال میں بانی پی ٹی آئی کو دل کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

سماء ٹی وی کے پروگرام ’’ندیم ملک لائیو‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ گزشتہ تین سال میں پی ٹی آئی نے عدالت کا راستہ اختیار نہیں کیا اور صرف ہائیکورٹ تک گئی۔ ان کے مطابق حکومت نے عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کی ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرنا چاہیے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف کا معاملہ مختلف تھا، عام طور پر مریض کو سرکاری ہسپتال بھیجا جاتا ہے۔ جیل ہسپتال میں انجیوگرافی کی سہولت موجود ہے اور ان کے خیال میں بانی پی ٹی آئی کی انجیوگرافی نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کئی مرتبہ پمز ہسپتال لایا گیا اور کسی مریض کو شکایت ہو تو انجیوگرافی کی جاتی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی انجیوگرافی کا نتیجہ کلیئر ہے، اس لیے ان کے خیال میں انہیں دل کا مسئلہ نہیں۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالتی فیصلے کی وضاحت سامنے آنے کے بعد ہی اس پر مکمل طور پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

وزیراعظم کے مشیر کے مطابق ہسپتال کے جس حصے کو جیل قرار دیا جائے گا وہاں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ اگر دو روز میں سیکیورٹی انتظامات مکمل نہ ہوئے تو مزید مہلت لی جاسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہونا چاہیے اور سیاسی و عسکری قیادت اس حوالے سے پوری طرح پرعزم ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بنی گالہ کو سب جیل قرار نہیں دیا جائے گا، تاہم سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے اسٹیبلشمنٹ سے کسی بیک چینل رابطے کی بھی تردید کی اور کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کسی بیک چینل یا سیاسی عمل کا نتیجہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’سیم پیج‘‘ مناسب اصطلاح نہیں اور وہ ’’ہائبرڈ‘‘ نظام کی اصطلاح سے بھی متفق نہیں۔ ان کے مطابق اگر بانی پی ٹی آئی کو ریلیف ملا ہے تو ایسی صورتحال پیدا نہیں کی جانی چاہیے کہ وہ اس ریلیف سے انکار کردیں۔

بلاول بھٹو زرداری کے اپوزیشن سے رابطوں کے حوالے سے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ کوئی تبدیلی نہیں بلکہ ایک مثبت عمل ہے۔ انہوں نے صوبوں سے متعلق ممکنہ 28ویں آئینی ترمیم پر بھی لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر صوبوں کے حوالے سے کوئی پیشرفت ہونی ہے تو اس کا طریقہ آئین میں موجود ہے اور کوئی ترمیم لائی جانی ہو تو وہ کابینہ میں آئے گی۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 20 اگست، 2026 کو 03:11 AM

آخری تدوین: 20 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

حکومت سے مذاکرات کی تیسری نشست کے لیے بیرسٹر گوہر متحرک
پاکستان

حکومت سے مذاکرات کی تیسری نشست کے لیے بیرسٹر گوہر متحرک

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔ بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے تیسری نشست کے انعقاد کی کوششیں تیز کردی ہیں

Web Desk4 اکتوبر، 2026
مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ میں کوئی مطالبہ غیر آئینی نہیں: سہیل آفریدی
پاکستان

مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ میں کوئی مطالبہ غیر آئینی نہیں: سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاق کو بھیجے گئے پی ٹی آئی کے مذاکراتی مطالبات میں کوئی مطالبہ غیر آئینی یا غیر قانونی نہیں۔ محسن نقوی نے دعویٰ کیا کہ رات گئے جاری ڈرافٹ کا مقصد پہلے سے طے شدہ مسودے کو سبوتاژ کرنا تھا

Web Desk4 اکتوبر، 2026
کے پی حکومت نے مذاکرات میں کیے وعدوں پر عمل سے آخری مرحلے میں انکار کردیا: محسن نقوی
پاکستان

کے پی حکومت نے مذاکرات میں کیے وعدوں پر عمل سے آخری مرحلے میں انکار کردیا: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ کے پی حکومت نے مذاکرات کے دوران کیے گئے وعدوں پر آخری مرحلے میں عملدرآمد سے انکار کردیا، جن میں دہشتگردی کے خلاف اقدامات، سکیورٹی پلان اور قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد شامل تھا

Web Desk4 اکتوبر، 2026