وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

بلاول بھٹو کا بڑا دعویٰ: وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع، آزاد کشمیر انتخابات مسترد

W
Web Desk
4 اگست، 2026
بلاول بھٹو کا بڑا دعویٰ: وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع، آزاد کشمیر انتخابات مسترد

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے انتخابات مسترد کر دیے، دھاندلی کے الزامات عائد کیے اور 10 اگست کو باغ میں جلسے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی "الٹی گنتی" شروع ہو چکی ہے، جبکہ آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات کو بھی مسترد کر دیا۔

ویڈیو پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کیا کہ آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات شفاف نہیں تھے بلکہ ان میں دھاندلی، تشدد اور بے ضابطگیوں کا سہارا لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان حالات کے باوجود عوام نے پاکستان پیپلزپارٹی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کو نو انتخابی نشستوں پر کامیاب بنایا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ 4 اگست کو مظفرآباد سے باذل نقوی اور جاوید ایوب کی کامیابی کو یقینی بنائیں اور مسلم لیگ (ن) کی مبینہ انتخابی سازش کو ناکام بنائیں۔

انہوں نے 10 اگست کو ضلع باغ، پونچھ ڈویژن میں ایک بڑے عوامی جلسے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا، "پونچھ والوں! میں آ رہا ہوں، آپ اپنی تیاری کریں۔"

اپنے پیغام کے اختتام پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کبھی ہمت نہیں ہارتی، پیچھے نہیں ہٹتی اور نہ ہی میدان چھوڑتی ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں کو آئندہ سیاسی سرگرمیوں کے لیے بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج پر مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے تحفظات اور الزامات سامنے آ رہے ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 اگست، 2026 کو 03:26 AM

آخری تدوین: 4 اگست، 2026

متعلقہ مضامین