وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

واشنگٹن: سفارتخانہ پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بابرکت محفلِ میلاد

محمد نعیم اخترمحمد نعیم اختر12 ستمبر، 2026
واشنگٹن: سفارتخانہ پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بابرکت محفلِ میلاد
international seerat conference

واشنگٹن ڈی سی میں سفارتخانہ پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بابرکت محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل میں نعتیہ کلام، درود و سلام اور سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالی گئی جبکہ پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور بقا کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

(واشنگٹن ڈی سی) ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے سفارتخانہ پاکستان واشنگٹن ڈی سی میں ایک پروقار محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں امریکہ میں مقیم پاکستانی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

محفلِ میلاد کا اہتمام سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ کی زوجہ محترمہ لبنیٰ رضوان شیخ کی جانب سے کیا گیا۔ بابرکت محفل میں نعت خواں حضرات نے حضور اکرم ﷺ کی شانِ اقدس میں نعتیہ کلام پیش کیا جبکہ شرکاء نے درود و سلام کا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ لبنیٰ رضوان شیخ نے کہا کہ ربیع الاول کا مبارک مہینہ ہمیں حضرت محمد ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی یاد دلاتا ہے، جن کی سیرتِ طیبہ رحمت، محبت اور ہدایت کا سرچشمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے تمام انسانیت تک اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچایا اور دنیا کو ظلمت کے اندھیروں سے نکال کر توحید کی روشنی سے منور کیا۔

لبنیٰ رضوان شیخ کا کہنا تھا کہ ذکرِ پاک ﷺ کی صحیح معنویت اور افادیت اس امر میں پنہاں ہے کہ ہم اسے اپنی عملی زندگی کا لازمی جزو بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کا یہ مبارک دن اس عہد کی تجدید کا موقع ہے کہ ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ اور اسوۂ حسنہ کے مطابق ڈھالیں۔

محترمہ لبنیٰ رضوان نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی ذاتِ اقدس دونوں جہانوں کے لیے باعثِ رحمت ہے اور آپ ﷺ نے انسانیت کو صبر و برداشت، عدل و انصاف، عاجزی و انکساری، رواداری، محبت، اخوت، بھائی چارے اور امن کا درس دیا۔

مقررین نے حضور پاک ﷺ پر درود و سلام پیش کرتے ہوئے حیاتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ نبی کریم ﷺ کی حیاتِ مبارکہ دین و دنیا میں کامیابی کا عملی نمونہ اور آخرت میں بخشش کا ذریعہ ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ آج امتِ مسلمہ کو درپیش مسائل اور چیلنجز کا حقیقی حل اسی صورت ممکن ہے کہ نبی پاک ﷺ کی تعلیمات کو اپنی زندگی کا لازمی جزو بنایا جائے۔ حضور اکرم ﷺ کی حیاتِ طیبہ کی پیروی کے ذریعے ہی معاشرے میں امن، سلامتی اور بھائی چارے کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر معروف نعت خواں نے حضور اکرم ﷺ کی شان میں نعتیہ کلام پیش کیا۔ شرکاء نے درود و سلام کی صورت میں ہدیۂ عقیدت پیش کیا اور پاکستان اور پاکستانی قوم کی سلامتی، بقا اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

محفلِ میلاد کی نظامت کے فرائض فرسٹ سیکرٹری محترمہ افراح طارق نے انجام دیے۔

محفل کے اختتام پر تمام نعت خواں اور شرکاء نے اس بابرکت محفل کے انعقاد پر سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ اور سفارتخانہ پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سفارتخانے کی جانب سے حضور اکرم ﷺ کی شانِ اقدس میں نعتیہ کلام اور درود و سلام پیش کرنے کا یہ موقع باعثِ عقیدت و برکت ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
محمد نعیم اختر
محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں

شائع ہوا: 12 ستمبر، 2026 کو 04:19 PM

آخری تدوین: 12 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

وزیراعظم کا عوام کیلئے بڑا پٹرول ریلیف، فی لٹر 100 روپے سبسڈی کا اعلان
پاکستان

وزیراعظم کا عوام کیلئے بڑا پٹرول ریلیف، فی لٹر 100 روپے سبسڈی کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام کیلئے خصوصی پٹرول ریلیف سکیم کا اعلان کردیا۔ موٹرسائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کو فی لٹر 100 روپے ریلیف ملے گا۔ رجسٹریشن آج سے شروع، سکیم کا اطلاق اسلام آباد سمیت ملک بھر میں مرحلہ وار ہوگا

Web Desk13 ستمبر، 2026
ماہرہ خان اور سلیم کریم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش جلد متوقع
تازہ ترین

ماہرہ خان اور سلیم کریم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش جلد متوقع

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور سلیم کریم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش جلد متوقع ہے، اداکارہ کی نئی پوسٹ کے بعد مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے

Web Desk13 ستمبر، 2026
حوثیوں کا سعودی عرب پر دوسرے روز بھی پروجیکٹائل حملہ، 2 افراد زخمی
تازہ ترین

حوثیوں کا سعودی عرب پر دوسرے روز بھی پروجیکٹائل حملہ، 2 افراد زخمی

حوثیوں کے سعودی عرب کے جازان ریجن پر دوسرے روز بھی پروجیکٹائل حملے میں 2 افراد زخمی ہوگئے، مسجد اور متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا

Web Desk13 ستمبر، 2026