وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

لاہور کاہنہ حادثہ: ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کا مقدمہ درج، 5 افراد گرفتار

W
Web Desk
1 جولائی، 2026
لاہور کاہنہ حادثہ: ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کا مقدمہ درج، 5 افراد گرفتار

لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں 14 بچوں کی ہلاکت کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے 5 افراد کو حراست میں لے لیا ہے

(لاہور) کاہنہ کے علاقے میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں 14 بچوں کی ہلاکت کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ انفورسمنٹ انسپکٹر نشتر زون کاشف اسلم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ٹیوشن سینٹر کی چھت پر مرمتی کام کے دوران مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث زیادہ وزن پڑنے سے چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں 14 بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون ٹیچر سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نے مکان مالک سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع شام 4 بج کر 45 منٹ پر ملی، جس کے بعد امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کی گئیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق عمارت میں صبح کے اوقات میں اسکول بھی چلایا جاتا تھا جبکہ بچے ٹیوشن کے لیے موجود تھے۔

پولیس کے مطابق عمارت کی بالائی منزل پر تعمیراتی کام جاری تھا جبکہ گراؤنڈ فلور پر بچے موجود تھے، جس کے باعث یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے حادثے کے ذمہ داران کا تعین کرنے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کے لیے صوبائی وزراء کو بھی ہدایات جاری کی ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 جولائی، 2026 کو 06:38 AM

آخری تدوین: 1 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

ڈنڈالک میں جولین جونز کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ، پاکستانی و ایشین امریکن کمیونٹی کی بھرپور شرکت
امریکا

ڈنڈالک میں جولین جونز کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ، پاکستانی و ایشین امریکن کمیونٹی کی بھرپور شرکت

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر ڈنڈالک میں بالٹی مور کاؤنٹی کے کاؤنٹی ایگزیکٹو کے امیدوار جولین جونز کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پاکستانی، ایشین امریکن اور امریکی کمیونٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ جولین جونز نے ڈیموکریٹک پرائمری میں 33 ہزار 505 ووٹ حاصل کیے اور نومبر کے عام انتخابات میں کاؤنٹی ایگزیکٹو کے عہدے کے لیے حصہ لیں گے

محمد نعیم اختر1 اکتوبر، 2026
گورنر راج یا ایمرجنسی سے حالات مزید خراب ہوں گے، بیرسٹر گوہر
تازہ ترین

گورنر راج یا ایمرجنسی سے حالات مزید خراب ہوں گے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ حالات کو مزید خراب کرے گا، جبکہ وفاق مضبوط بنانے کے لیے خودمختار صوبے ضروری ہیں

Web Desk1 اکتوبر، 2026
وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا میں محاذ آرائی کی صورت میں آئینی آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ
تازہ ترین

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا میں محاذ آرائی کی صورت میں آئینی آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں خیبرپختونخوا کی صورتحال، امن و امان اور افغان سرحد پر غور، محاذ آرائی کی صورت میں آئینی و قانونی آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ

Web Desk1 اکتوبر، 2026