وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

چینی صدر شی جن پنگ کی امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش

W
Web Desk
13 ستمبر، 2026
 چینی صدر شی جن پنگ کی امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش
international seerat conference

چینی صدر شی جن پنگ نے امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون کا عزم ظاہر کیا

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے اور امن مذاکرات کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے شنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ چین مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین برکس ممالک کے ساتھ مل کر خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے کوششیں کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاری جنگ کے نتیجے میں خطے کے عوام کو شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

چینی صدر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چین صورتحال کے حل کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

چین کی جانب سے یہ پیشکش ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی عالمی سطح پر تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ بیجنگ کی ثالثی کی پیشکش سے خطے میں سفارتی کوششوں کے ایک نئے راستے کی امید پیدا ہوئی ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 13 ستمبر، 2026 کو 05:29 AM

آخری تدوین: 13 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین