وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار

W
Web Desk
11 مئی، 2026
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی کارروائی، بلوچستان سے خودکش بمبار خاتون گرفتار
international seerat conference

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد میں ممکنہ دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ایک مبینہ خودکش بمبار خاتون کو گرفتار کر لیا۔

(کوئٹہ) کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ خاتون کو اسلام آباد میں خودکش حملے کا ہدف دیا گیا تھا، تاہم بروقت کارروائی کے ذریعے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار خاتون نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ اس کا خودکش حملے کا منصوبہ تھا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے مطابق دہشت گرد عناصر خواتین کو بلیک میل اور ذہنی دباؤ کے ذریعے استعمال کرتے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بچی کو دھمکی دی گئی تھی کہ اگر اس نے خودکش حملہ نہ کیا تو اس کے والد کو قتل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے خواتین کو دہشت گردی کیلئے استعمال کرنے کے عمل کو انتہائی شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اپنے بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے معصوم بچیوں کو استعمال کرتے ہیں۔

گرفتار خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے کزن نے اسے دھمکیاں دیں اور کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کیلئے کام کرے ورنہ اس کے والد کو قتل کر دیا جائے گا۔ خاتون کے مطابق وہ تنظیم کیلئے موبائل کارڈز اور کھانے وغیرہ پہنچاتی رہی، بعد میں اسے معلوم ہوا کہ یہ سامان بی ایل اے کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔

خاتون نے مزید بتایا کہ اسے خودکش حملے کیلئے ذہنی طور پر تیار کیا گیا تھا، تاہم پولیس نے حراست میں لینے کے بعد اس کے ساتھ باعزت رویہ اختیار کیا۔

حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ دہشت گرد نیٹ ورک کے دیگر سہولت کاروں کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 11 مئی، 2026 کو 01:35 PM

آخری تدوین: 11 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026