وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

اولمپکس 2028 کرکٹ: ٹیموں کی شمولیت کا طریقہ کار سامنے آ گیا

W
Web Desk
30 جون، 2026
اولمپکس 2028 کرکٹ: ٹیموں کی شمولیت کا طریقہ کار سامنے آ گیا

آئی سی سی نے لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے لیے کرکٹ ٹیموں کی شمولیت کا طریقہ کار واضح کر دیا ہے۔ 5 ٹیمیں رینکنگ جبکہ ایک ٹیم کوالیفائر کے ذریعے شامل ہوگی۔ ویمنز ٹیموں میں آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت اور جنوبی افریقہ شامل ہیں

آئی سی سی نے لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ مقابلوں کے لیے ٹیموں کی شمولیت کا طریقہ کار واضح کر دیا ہے، جس کے تحت مینز اور ویمنز دونوں ایونٹس میں 6، 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

تفصیلات کے مطابق اولمپکس کرکٹ مقابلوں میں پہلی پانچ ٹیموں کا انتخاب آئی سی سی رینکنگ کی بنیاد پر کیا جائے گا، جبکہ چھٹی ٹیم کی شمولیت اولمپکس کوالیفائرز کے ذریعے ہوگی۔

آئی سی سی کے مطابق اولمپکس کرکٹ کوالیفائرز کا انعقاد 2027 میں کیا جائے گا، تاہم ان مقابلوں کی جگہ اور تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ویمنز کرکٹ مقابلوں کے لیے ابتدائی طور پر چار ٹیموں نے براہ راست کوالیفائی کر لیا ہے، جن میں آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ یہ تمام ٹیمیں اپنی اعلیٰ عالمی رینکنگ کی بنیاد پر اولمپکس میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔

ماہرین کے مطابق اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت سے اس کھیل کو عالمی سطح پر مزید فروغ ملے گا اور نئی ٹیموں کے لیے عالمی اسٹیج پر موقع پیدا ہوگا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 30 جون، 2026 کو 06:39 AM

آخری تدوین: 30 جون، 2026

متعلقہ مضامین

آئی ایم ایف کا پاکستان سے مالیاتی استحکام اور گردشی قرضے کم کرنے کا مطالبہ
تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان سے مالیاتی استحکام اور گردشی قرضے کم کرنے کا مطالبہ

آئی ایم ایف نے پاکستان پر مالیاتی استحکام برقرار رکھنے، توانائی کے شعبے میں بڑھتے گردشی قرضے پر قابو پانے اور معاشی اصلاحات جاری رکھنے پر زور دیا ہے

Web Desk30 ستمبر، 2026
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ
پاکستان

سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ پاکستان کے عوام کی زندگی، زراعت اور معیشت سے جڑا ہے، اسے یکطرفہ طور پر معطل یا ختم نہیں کیا جا سکتا

Web Desk30 ستمبر، 2026
سعودی عرب کا آبنائے ہرمز، باب المندب اور بحیرہ احمر میں آزادانہ بحری آمدورفت یقینی بنانے پر زور
تازہ ترین

سعودی عرب کا آبنائے ہرمز، باب المندب اور بحیرہ احمر میں آزادانہ بحری آمدورفت یقینی بنانے پر زور

سعودی عرب نے آبنائے ہرمز، باب المندب، بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں آزادانہ بحری آمدورفت یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے اہم آبی گزرگاہوں کے استعمال کو دباؤ یا دھمکی کے آلے کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کی ہے

Web Desk30 ستمبر، 2026