وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا، پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

W
Web Desk
16 جون، 2026
عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا، پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
international seerat conference

عالمی منڈی میں امریکی اور برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ریکارڈ، امریکی کروڈ 79.36 ڈالر اور برینٹ 81.89 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔ پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے، جس کے باعث توانائی کی عالمی مارکیٹ میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں مزید 1.79 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 79.36 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے۔ دوسری جانب برطانوی خام تیل (برینٹ کروڈ) بھی 1.54 فیصد سستا ہوگیا ہے اور اس کی قیمت 81.89 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد سے زائد نمایاں کمی دیکھی گئی تھی، جس کے بعد مجموعی طور پر تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں یہی رجحان برقرار رہا تو پاکستان سمیت تیل درآمد کرنے والے ممالک کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ پاکستان میں بھی آئندہ پندرہ روزہ جائزے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ حکومت عالمی منڈی میں خام تیل کی کم ہوتی قیمتوں کے تناظر میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر سکتی ہے، تاہم حتمی فیصلہ آئندہ قیمتوں کے جائزے اور متعلقہ معاشی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 16 جون، 2026 کو 08:50 AM

آخری تدوین: 16 جون، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026