وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

بنگلہ دیش: عوامی لیگ کے 7 سینئر رہنماؤں کو سزائے موت

W
Web Desk
15 ستمبر، 2026
بنگلہ دیش: عوامی لیگ کے 7 سینئر رہنماؤں کو سزائے موت
international seerat conference

بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے 2024 کی طلبہ تحریک کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات میں عوامی لیگ کے 7 سینئر رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی۔ عدالت نے فیصلہ ملزمان کی غیر موجودگی میں سنایا۔ فیصلے میں عبیدالقادر، بہاءالدین نسیم، محمد علی عرفات سمیت 7 رہنماؤں کے نام شامل ہیں

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کے 7 سینئر رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے 15 ستمبر 2026 کو 2024 کی طلبہ تحریک کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات میں عوامی لیگ کے 7 رہنماؤں کو سزائے موت سنائی۔

عدالت نے فیصلہ ملزمان کی غیر موجودگی میں سنایا۔ ٹریبونل کے فیصلے کے مطابق عبیدالقادر، اے ایف ایم بہاءالدین نسیم، محمد علی عرفات، شیخ فضل شمس پراش، مینول حسین خان نکھل، صدام حسین اور شیخ ولی عاصف عنان کو سزائے موت دی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ مقدمات 2024 کی طلبہ تحریک کے دوران پیش آنے والے واقعات سے متعلق ہیں، جن میں ملزمان پر انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 15 ستمبر، 2026 کو 02:01 PM

آخری تدوین: 15 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اثر، ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر غور
تازہ ترین

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اثر، ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر غور

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث وفاقی حکومت نے ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر دوبارہ غور شروع کردیا۔ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو غیر ضروری نقل و حرکت محدود کرنے اور تین روزہ تعطیلات کی مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔ حتمی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی

Web Desk15 ستمبر، 2026
محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو جواب، خط کا متن سامنے آگیا
تازہ ترین

محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو جواب، خط کا متن سامنے آگیا

قومی کرکٹر محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کو بذریعہ کورئیر جواب ارسال کردیا۔ خط میں رضوان نے طلبی کی وجہ، موبائل فون واپس نہ کرنے اور مبینہ ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق اہم سوالات اٹھا دیے

Web Desk15 ستمبر، 2026
عمران خان ہسپتال منتقلی کیس: وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ، تمام مقدمات کی سماعت کا اعلان
تازہ ترین

عمران خان ہسپتال منتقلی کیس: وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ، تمام مقدمات کی سماعت کا اعلان

وفاقی آئینی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی کیس سے جڑے تمام مقدمات کی سماعت کا فیصلہ کر لیا۔ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس سے متعلقہ ریکارڈ طلب، توہین عدالت، ہسپتال منتقلی اور نظرثانی درخواستوں کا ریکارڈ بھی مانگ لیا گیا

Web Desk15 ستمبر، 2026