ڈاکٹر منصور میمن کو تمغۂ امتیاز سے نواز دیا گیا
قرةالعَین حیدر19 اگست، 2026
ڈاکٹر منصور میمن کو پاکستان کے لیے صحت، تعلیم، فلاحی خدمات اور ثقافتی سفارت کاری میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں تمغۂ امتیاز سے نواز دیا گیا۔ ٹورنٹو میں یومِ آزادی پاکستان کی تقریب کے دوران انہیں یہ اعزاز پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر منصور میمن نے کینیڈا میں کارڈیک ڈائیگناسٹکس سینٹر اور فیملی میڈیکل پریکٹس قائم کرنے کے ساتھ 26 پاکستانی میڈیکل گریجویٹس کی ریزیڈنسی پروگرامز میں رہنمائی کی
اسی موضوع سے پڑھیں
ٹورنٹو: پاکستان کے لیے صحت، تعلیم، فلاحی خدمات اور ثقافتی سفارت کاری کے شعبوں میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹر منصور میمن کو تمغۂ امتیاز سے نواز دیا گیا۔ انہیں یہ اعزاز ٹورنٹو میں یومِ آزادی پاکستان کی تقریب کے دوران منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب میں پیش کیا گیا۔

ڈاکٹر منصور میمن نے کینیڈا میں صحت کے شعبے میں اہم خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کارڈیک ڈائیگناسٹکس سینٹر اور فیملی میڈیکل پریکٹس قائم کی، جبکہ 26 پاکستانی میڈیکل گریجویٹس کی کینیڈا میں ریزیڈنسی پروگرامز تک رسائی اور رہنمائی میں بھی کردار ادا کیا۔
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے بھی ڈاکٹر منصور میمن سرگرم رہے اور کینیڈین پارلیمنٹیرینز، پالیسی سازوں اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ رابطوں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے میں کردار ادا کیا۔
انسانی ہمدردی کے تحت پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے کی جانے والی کوششوں اور آپریشن بنیان المرصوص کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے میں بھی ان کی خدمات کو سراہا گیا۔
تمغۂ امتیاز کا اعلان صدرِ پاکستان کی جانب سے یومِ آزادی کے موقع پر کیا گیا تھا، جبکہ اعزاز دینے کی باقاعدہ تقریب کینیڈا میں پاکستانی سفارت کاروں، کینیڈین پارلیمنٹیرینز اور کمیونٹی رہنماؤں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

قرةالعَین حیدر, وائسز آف امریکا کیلئے کینیڈا میں بطور نمائندہ خصوصی کے فرائض انجام دے رہی ہیں
شائع ہوا: 19 اگست، 2026 کو 01:27 PM
آخری تدوین: 19 اگست، 2026



