وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

لاہور، اسلام آباد اور پنجاب سمیت ملک بھر میں 5.9 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے

W
Web Desk
27 جون، 2026
لاہور، اسلام آباد اور پنجاب سمیت ملک بھر میں 5.9 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے

لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، خیبرپختونخوا اور دیگر شہروں میں 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن تھا جبکہ پی ڈی ایم اے نے انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ کر دیا

اسلام آباد:لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور ملک کے مختلف شہروں میں ہفتے کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوف و ہراس کا شکار ہو کر گھروں، دفاتر اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 178 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب میں لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، ملتان، پوٹھوہار ریجن اور دیگر متعدد اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اسی طرح خیبرپختونخوا کے ملاکنڈ، مانسہرہ، تورغر، سوات، دیر، مردان، پاراچنار، خیبر، لنڈی کوتل، بونیر، چترال، شانگلہ، نوشہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، کوہاٹ اور بنوں سمیت مختلف علاقوں میں بھی زمین لرزنے سے شہری گھبرا کر کھلے مقامات کی جانب نکل آئے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر الرٹ کر دیا گیا ہے اور مختلف علاقوں میں عمارتوں کے معائنے کا عمل جاری ہے تاکہ کسی ممکنہ نقصان کا بروقت جائزہ لیا جا سکے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ صوبائی کنٹرول روم اور پنجاب بھر کے تمام ضلعی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز چوبیس گھنٹے فعال ہیں۔ شہری کسی بھی نقصان یا ہنگامی صورتحال کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دے سکتے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فوری طور پر کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 27 جون، 2026 کو 02:44 PM

آخری تدوین: 27 جون، 2026

متعلقہ مضامین

 سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس
تازہ ترین

سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس

سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی معاونت، مشترکہ دفاع اور معاہدے پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا۔ نیویارک میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات میں بھی اجلاس کی تیاریوں اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk25 ستمبر، 2026
غزہ میں ڈرون دھماکا، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
تازہ ترین

غزہ میں ڈرون دھماکا، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

شمالی غزہ میں فوجی چوکی کے اندر ڈرون گر کر تباہ ہونے کے بعد دھماکا، اسرائیلی فوج کے مطابق 2 فوجی ہلاک ہوگئے

Web Desk25 ستمبر، 2026
فیصلہ امریکا کو کرنا ہے کہ وہ جنگ ختم کرنا چاہتا ہے یا نہیں: ایرانی صدر
تازہ ترین

فیصلہ امریکا کو کرنا ہے کہ وہ جنگ ختم کرنا چاہتا ہے یا نہیں: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ مسائل بات چیت سے حل ہوسکتے ہیں تو جنگ کی ضرورت نہیں، ایران اسلام آباد مفاہمی یادداشت کے تحت آگے بڑھنے کیلئے تیار ہے

Web Desk25 ستمبر، 2026