ایران جنگ میں نااہلی کا الزام، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد پیش

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے خلاف ایوان نمائندگان میں مواخذے کی قرارداد پیش کر دی گئی۔ ریپبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے ایران جنگ میں مبینہ نااہلی کے الزامات پر قرارداد پیش کی، جس پر بدھ تک ووٹنگ متوقع ہے۔ پیٹ ہیگستھ صدر ٹرمپ کے ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے فیصلے کی حمایت کر چکے ہیں
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان میں پیش کر دی گئی، جس میں ان پر ایران کے خلاف امریکی جنگ سے متعلق مبینہ نااہلی اور فیصلوں پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مواخذے کی قرارداد ریپبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے پیش کی ہے، جو ریاست کینٹکی سے ایوان نمائندگان کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ قرارداد پیش کرنے والے تھامس میسی کا تعلق بھی حکمران ریپبلکن پارٹی سے ہے۔

رپورٹس کے مطابق قرارداد پر بدھ تک ایوان نمائندگان میں ووٹنگ متوقع ہے، جس کے بعد اس کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔
پیٹ ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی یہ کارروائی ایران کے ساتھ امریکی جنگ میں ان کے کردار اور مبینہ نااہلی کے الزامات کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔ تاہم قرارداد پیش کیے جانے کا مطلب یہ نہیں کہ وزیر جنگ کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پیٹ ہیگستھ اس سے قبل واضح کر چکے ہیں کہ وہ ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں دوبارہ ایسا فیصلہ کرنے کا موقع ملے تو وہ ایک بار پھر اسی اقدام کی حمایت کریں گے۔
شائع ہوا: 10 نومبر، 2026 کو 03:29 AM
آخری تدوین: 10 نومبر، 2026



