میری لینڈ میں تقریبِ تکمیلِ حفظ القرآن، دو بچوں نے حفظ مکمل کر لیا
محمد نعیم اختر9 نومبر، 2026
امریکی ریاست میری لینڈ میں تقریبِ تکمیلِ حفظ القرآن کا انعقاد، دو بچوں نے حفظ مکمل کر لیا۔ علماء کرام نے قرآن کی فضیلت بیان کرتے ہوئے والدین اور اساتذہ کی خدمات کو سراہا
امریکی ریاست میری لینڈ میں تقریبِ تکمیلِ حفظ القرآن کا انعقاد کیا گیا، جس میں دو بچوں کی حفظِ قرآن کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ تقریب میں نیویارک سمیت مختلف علاقوں سے علماء کرام، والدین اور اساتذہ نے شرکت کی۔

مسجد کے امام حافظ احمد بیگ نقشبندی نے بتایا کہ ادارہ 2008 سے دینی تعلیم کے فروغ کے لیے سرگرم ہے، جہاں بچوں کو حفظِ قرآن کے ساتھ بنیادی اسلامی تعلیمات بھی دی جاتی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ سال مزید چھ بچے حفظِ قرآن مکمل کریں گے۔

تقریب سے مفتی انس ترمذی اور نیویارک سے آئے حافظ عبیداللہ نے خطاب کرتے ہوئے قرآن پاک کی فضیلت اور حفظِ قرآن کی اہمیت اجاگر کی۔ مقررین نے بچوں کو حافظِ قرآن بنانے میں والدین کی محنت، قربانی اور اساتذہ کی خدمات کو سراہا۔

تقریب کے اختتام پر بچوں، والدین اور اساتذہ کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور نئی نسل کو قرآن پاک کی تعلیمات سے روشناس کرانے کے عزم کا اظہار کیا



محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں
شائع ہوا: 9 نومبر، 2026 کو 04:50 AM
آخری تدوین: 9 نومبر، 2026



