وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

9/11 انہی لوگوں نے کیا جن کو امریکا نے ہتھیار فراہم کیے تھے: اسماعیل بقائی

W
Web Desk
12 ستمبر، 2026
9/11 انہی لوگوں نے کیا جن کو امریکا نے ہتھیار فراہم کیے تھے: اسماعیل بقائی
international seerat conference

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے 9/11 حملوں اور ایران کے خلاف امریکی مؤقف پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نائن الیون حملے انہی عناصر نے کیے جنہیں امریکا نے ماضی میں ہتھیار فراہم کیے تھے۔ اسماعیل بقائی نے ایران کے خلاف جنگ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے امریکا پر شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے کے الزامات بھی عائد کیے

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ نائن الیون کے حملے انہی عناصر نے کیے جنہیں امریکا نے ماضی میں خود ہتھیار اور معاونت فراہم کی تھی۔

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکی وزیر جنگ کا مؤقف بنیادی تضادات سے بھرپور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جارحیت اور بزدلانہ قتل کے مرتکب افراد کو دوسرے ممالک کے اقدامات کے جائز یا ناجائز ہونے پر سوال اٹھانے کا اختیار نہیں۔

ایرانی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ جن عناصر کو امریکا نے مسلح اور منظم کیا، وہی نائن الیون کے واقعات کا سبب بنے۔ ان کے مطابق 11 ستمبر کے حملوں کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر افغانستان اور عراق میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔

اسماعیل بقائی نے ایران کے خلاف جنگ کو نائن الیون کے ساتھ جوڑنے کو انتہائی مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے امریکا پر ایرانی حکام، شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف جنگ غیر قانونی ہے اور اسے دہشت گردی کے خلاف جنگ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی کا دعویٰ کسی بھی ملک کو عام شہریوں کو نشانہ بنانے کا جواز فراہم نہیں کرتا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 12 ستمبر، 2026 کو 04:25 AM

آخری تدوین: 12 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی: بروقت انصاف کی فراہمی ضروری، عوامی اعتماد دیانت داری سے حاصل ہوتا ہے
تازہ ترین

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی: بروقت انصاف کی فراہمی ضروری، عوامی اعتماد دیانت داری سے حاصل ہوتا ہے

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ بروقت انصاف کی فراہمی ضروری ہے اور عوامی اعتماد وراثت میں نہیں ملتا بلکہ دیانت داری سے حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے ضلعی عدالتوں کو نظامِ انصاف کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے ججز کو بیرونی دباؤ سے آزاد رکھنے، عدالتوں میں سولر، انٹرنیٹ اور ای لائبریری کی سہولیات فراہم کرنے سمیت ایکسس ٹو جسٹس پروگرام کے تحت 3 ارب روپے سے زائد فنڈز جاری ہونے سے آگاہ کیا

Web Desk12 ستمبر، 2026
بالٹی مور میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا روح پرور انعقاد، عقیدت مندوں کی بھرپور شرکت
امریکا

بالٹی مور میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا روح پرور انعقاد، عقیدت مندوں کی بھرپور شرکت

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا روح پرور انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں اور خواتین نے شرکت کی۔ مقررین نے اطاعتِ الٰہی، اتباعِ رسول ﷺ، اتحادِ امت اور نوجوان نسل کو سیرتِ نبوی ﷺ سے روشناس کرانے پر زور دیا۔ محفل کے اختتام پر غزہ و فلسطین، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں

محمد نعیم اختر12 ستمبر، 2026
امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے: مسعود پزشکیان
تازہ ترین

امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے: مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو ایران آبنائے ہرمز کھول دے گا۔ پزشکیان نے امریکی بحری ناکہ بندی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایران دباؤ میں ہتھیار نہیں ڈالے گا۔ عمان میں عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس اور ایران و عمان کے درمیان مشترکہ بحری راستے کے معاہدے کا بھی اعلان کیا گیا

Web Desk12 ستمبر، 2026