وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران کا واضح مؤقف: آئندہ چند روز میں امریکا سے کسی بھی سطح پر مذاکرات طے نہیں

W
Web Desk
30 جون، 2026
ایران کا واضح مؤقف: آئندہ چند روز میں امریکا سے کسی بھی سطح پر مذاکرات طے نہیں

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز میں امریکا سے کسی بھی سطح پر مذاکرات طے نہیں، جبکہ دوحہ جانے والی ایرانی ٹیم مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کا جائزہ لے گی، مذاکرات نہیں کرے گی

(تہران )ایران نے امریکا کے ساتھ ممکنہ مذاکرات سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں کسی بھی سطح پر امریکا سے مذاکرات طے نہیں ہوئے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم دوحہ کا دورہ ضرور کرے گی، تاہم اس دورے کا مقصد امریکا کے ساتھ مذاکرات کرنا نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دوحہ میں ایرانی وفد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی شقوں پر عمل درآمد، اس کی پیشرفت اور متعلقہ امور کا جائزہ لے گا۔ ان کے مطابق یہ دورہ پہلے سے طے شدہ تکنیکی اور سفارتی معاملات کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے مزید واضح کیا کہ قطر جانے والے امریکی نمائندوں کے دورے کا ایرانی وفد کے دورے سے کوئی تعلق نہیں اور دونوں وفود کے درمیان کسی ملاقات یا مذاکرات کا کوئی شیڈول موجود نہیں۔

اسماعیل بقائی کے مطابق ایران کی جانب سے امریکا کے ساتھ کسی بھی سطح پر فوری مذاکرات کے حوالے سے سامنے آنے والی اطلاعات درست نہیں ہیں، اور اس وقت ایسا کوئی سفارتی عمل طے نہیں پایا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 30 جون، 2026 کو 03:26 AM

آخری تدوین: 30 جون، 2026

متعلقہ مضامین

 پی ٹی آئی واضح کرے وہ پاکستان کے ساتھ ہے یا افغانستان کے ساتھ ؟ وفاقی وزرا
تازہ ترین

پی ٹی آئی واضح کرے وہ پاکستان کے ساتھ ہے یا افغانستان کے ساتھ ؟ وفاقی وزرا

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے پی ٹی آئی اور خیبرپختونخوا حکومت پر دہشتگردی کے معاملے میں سخت سوالات اٹھا دیے۔ وفاقی وزرا کا کہنا ہے کہ افغانستان سے دہشتگردوں کی تشکیلیں پاکستان آ رہی ہیں اور دہشتگرد ڈالرز کے عوض کارروائیاں کرتے ہیں

Web Desk28 ستمبر، 2026
نیتن یاہو اچانک ابوظہبی پہنچ گئے، اماراتی صدر سے ملاقات
تازہ ترین

نیتن یاہو اچانک ابوظہبی پہنچ گئے، اماراتی صدر سے ملاقات

رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ابوظہبی کا اچانک دورہ کیا اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی، دونوں حکومتوں کی جانب سے فوری تصدیق نہیں کی گئی

Web Desk28 ستمبر، 2026
اے آئی خطرہ ہے، اس پر فوری طور پر قابو پانا ہوگا، بل گیٹس نے خبردار کردیا
تازہ ترین

اے آئی خطرہ ہے، اس پر فوری طور پر قابو پانا ہوگا، بل گیٹس نے خبردار کردیا

مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے آئی کے ذریعے فراڈ، بجلی کے نظام میں خلل اور بینک اکاؤنٹس ہیک کیے جاسکتے ہیں

Web Desk28 ستمبر، 2026