وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن روسی ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے

W
Web Desk
14 ستمبر، 2026
 سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن روسی ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے
international seerat conference

سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن یوکرین سے پولینڈ جانے والی ٹرین میں روسی ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے۔ حملے میں ٹرین کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کیف: سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن روسی ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے، حملے کے وقت وہ یوکرین سے پولینڈ جانے والی ٹرین میں سوار تھے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق روسی ڈرون حملے میں ٹرین کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

رپورٹ کے مطابق ڈرون حملہ پولینڈ کی سرحد سے تقریباً دو کلومیٹر دور وولِن کے علاقے میں ہوا۔ حملے کے وقت ٹرین میں 206 افراد سوار تھے، جبکہ بورس جانسن کیف میں ایک کانفرنس میں شرکت کے بعد پولینڈ روانہ ہوئے تھے۔

حملے کے بعد پولینڈ نے اپنی فضائی حدود کی نگرانی اور سکیورٹی کے لیے جنگی طیارے بھیج دیے۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس نے جان بوجھ کر ٹرین کو نشانہ بنایا۔ تاہم واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور حملے کے مکمل محرکات سامنے آنا باقی ہیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 14 ستمبر، 2026 کو 07:34 AM

آخری تدوین: 14 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین