وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

فیصل واوڈا کا اسحاق ڈار کے استعفے کا مطالبہ، سنگین الزامات پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ

W
Web Desk
4 جولائی، 2026
فیصل واوڈا کا اسحاق ڈار کے استعفے کا مطالبہ، سنگین الزامات پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ

سینیٹر فیصل واوڈا نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر سخت بیان جاری کیا۔ انہوں نے ایک مبینہ مقدمے پر شفاف تحقیقات اور حقائق سامنے لانے کا مطالبہ کیا

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت پر ایک مبینہ مقدمے سے متعلق حقائق چھپانے کا الزام عائد کیا ہے۔

اپنی سوشل میڈیا پوسسٹ میں فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کو "فیملی کارپوریشن" کی طرح چلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسحاق ڈار کے ایک مبینہ قریبی رشتہ دار پر غیر ملکی خواتین کو پاکستان بلا کر مبینہ زیادتی، تشدد اور بھتہ خوری کے الزامات سامنے آئے، جس کے بعد متعلقہ غیر ملکی سفارت خانے کی مبینہ مداخلت پر گرفتاری عمل میں آئی۔

فیصل واوڈا نے مزید الزام عائد کیا کہ حکومت اس مبینہ واقعے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے اور مقدمے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بجائے بھتہ خوری تک محدود رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ متاثرہ فریق کا ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت بیان تاحال منظر عام پر نہیں آیا، جس پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

سینیٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر ایلیٹ طبقے کا قبضہ ہے اور انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اس معاملے پر حکومت، اپوزیشن یا اتحادی جماعتوں کی جانب سے کوئی واضح مذمتی بیان سامنے نہیں آیا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 جولائی، 2026 کو 04:11 AM

آخری تدوین: 4 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

نیویارک سٹی ہال میں پہلی بار پاکستان کے یومِ آزادی کی تاریخی تقریب
امریکا

نیویارک سٹی ہال میں پہلی بار پاکستان کے یومِ آزادی کی تاریخی تقریب

نیویارک سٹی ہال میں پہلی بار پاکستان کے یومِ آزادی کی تاریخی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پاکستانی امریکی کمیونٹی، منتخب نمائندوں، ارکانِ پارلیمنٹ اور میڈیا سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ قونصل جنرل پاکستان نیویارک عامر احمد آتوزئی نے تقریب سے خطاب کیا جبکہ نیویارک سٹی کونسل کی اسپیکر جولی مینن نے پاکستانی امریکی کمیونٹی کے کردار کو سراہا

Web Desk19 اگست، 2026
عمران خان کے علاج سے متعلق حکومت کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تازہ ترین

عمران خان کے علاج سے متعلق حکومت کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم پر نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے مطابق حکومت چاہتی ہے کہ عمران خان کا طبی معائنہ سرکاری اسپتال میں کرایا جائے اور میڈیکل بورڈ قانون کے مطابق علاج کی جگہ کا فیصلہ کرے۔

Web Desk18 اگست، 2026
اڈیالہ جیل میں نورین نیازی کی عمران خان سے 45 منٹ ملاقات، سپریم کورٹ کے حکم سے آگاہ کردیا
تازہ ترین

اڈیالہ جیل میں نورین نیازی کی عمران خان سے 45 منٹ ملاقات، سپریم کورٹ کے حکم سے آگاہ کردیا

اڈیالہ جیل میں نورین نیازی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوئی جو تقریباً 45 منٹ جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں عمران خان کی صحت اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی، جبکہ نورین نیازی نے انہیں سپریم کورٹ کے شفا اسپتال منتقل کرنے کے حکم سے بھی آگاہ کیا

Web Desk18 اگست، 2026