وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پاکستان کی فتح ٹو میزائل سسٹم کی کامیاب تربیتی مشق، دفاعی صلاحیت مزید مضبوط

W
Web Desk
28 اپریل، 2026
پاکستان کی فتح ٹو میزائل سسٹم کی کامیاب تربیتی مشق، دفاعی صلاحیت مزید مضبوط

جدید ایویونکس اور نیوی گیشنل ٹیکنالوجی سے لیس میزائل سسٹم کی کارکردگی کا کامیاب جائزہ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کی آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح ٹو میزائل سسٹم کی کامیاب تربیتی مشق مکمل کر لی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فتح ٹو میزائل سسٹم جدید ترین ایویونکس اور نیوی گیشنل ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جس کی کامیاب مشق سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی طور پر تیار کردہ فتح ٹو میزائل کی جدید ایویونکس کے ساتھ تربیتی فائرنگ کی گئی، جس کے دوران میزائل کے مختلف سب سسٹمز کی کارکردگی اور تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق کی گئی۔

بیان کے مطابق تربیتی فائر کا بنیادی مقصد نظام کی درستگی، مؤثر کارکردگی اور آپریشنل صلاحیت کا جائزہ لینا تھا تاکہ مستقبل میں دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

اسٹریٹجک پلانز ڈویژن اور سینئر عسکری حکام نے مشق کا مشاہدہ کیا جبکہ فتح سیریز کی کامیاب تربیتی مشق پر فورم نے مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

اعلیٰ عسکری قیادت نے ٹیم کی تکنیکی مہارت، پیشہ ورانہ صلاحیت اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس کامیابی کو ملکی دفاع کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 28 اپریل، 2026 کو 02:04 PM

آخری تدوین: 28 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے، عاصم افتخار
پاکستان

5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے، عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے، ریاستی دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور دہشت گرد گروہوں کے مالی وسائل روکنے پر زور دیا

Web Desk6 اگست، 2026
میر رضا پوسٹ مارٹم رپورٹ تنازع، پولیس سرجن نے فارنزک خامیوں کی نشاندہی کر دی
تازہ ترین

میر رضا پوسٹ مارٹم رپورٹ تنازع، پولیس سرجن نے فارنزک خامیوں کی نشاندہی کر دی

کراچی پولیس سرجن سمعیہ سید نے میر رضا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں متعدد فارنزک خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ایس پی ایسٹ کو خط لکھ دیا۔ رپورٹ میں ایکسرے، گن پاؤڈر ٹیسٹ اور ڈی این اے سیمپل سمیت کئی امور پر سوالات اٹھائے گئے ہیں

Web Desk6 اگست، 2026
سہیل آفریدی کا 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، نوجوانوں سے شرکت کی اپیل
تازہ ترین

سہیل آفریدی کا 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، نوجوانوں سے شرکت کی اپیل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے 27 ستمبر کو اسلام آباد جانے کا اعلان کیا اور نوجوانوں سے شرکت کی اپیل کی۔ بیرسٹر گوہر اور جنید اکبر نے بھی سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا

Web Desk6 اگست، 2026