وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

’ہر نامناسب رویہ جنسی ہراسانی نہیں‘، وفاقی آئینی عدالت کا اہم فیصلہ

W
Web Desk
29 ستمبر، 2026
’ہر نامناسب رویہ جنسی ہراسانی نہیں‘، وفاقی آئینی عدالت کا اہم فیصلہ

وفاقی آئینی عدالت کا جنسی ہراسانی کیس میں اہم فیصلہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا 31 دسمبر 2024 کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے صدرِ مملکت کا حکم بحال کردیا گیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ہر نامناسب رویہ جنسی ہراسانی نہیں، ہراسانی قانون کے تحت کارروائی کے لیے جنسی عنصر ضروری ہے

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا 31 دسمبر 2024 کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے صدرِ مملکت کا حکم بحال کردیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ جنسی عنصر کے بغیر شکایت وفاقی محتسب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی۔ ہر نامناسب رویہ جنسی ہراسانی کے زمرے میں نہیں آتا اور ہراسانی قانون کے تحت کارروائی کے لیے جنسی عنصر کا ہونا ضروری ہے۔

وفاقی آئینی عدالت کے مطابق ادارے نامناسب رویے کے خلاف اپنے سروس رولز کے تحت کارروائی کرسکتے ہیں، جبکہ ہراسانی قانون کا بنیادی مقصد کام کی جگہ پر جنسی ہراسانی سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ ہراسانی ایکٹ کا اطلاق عمومی نوعیت کی شکایات پر نہیں ہوتا۔ صدرِ مملکت محتسب کے فیصلے کے خلاف نمائندگی سننے کے مجاز ہیں، جبکہ ہائیکورٹ محدود آئینی بنیادوں پر ہی مداخلت کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی محتسب نے دو بینک افسران کو برطرف کیا تھا۔ صدرِ مملکت نے برطرفی کی سزا تبدیل کرکے سرزنش کردی تھی، تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے صدر کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے محتسب کا فیصلہ بحال کردیا تھا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 29 ستمبر، 2026 کو 02:42 PM

آخری تدوین: 29 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

شوکت یوسفزئی کا پارٹی قیادت کو خط، لانگ مارچ فوری ملتوی کرنے کی اپیل
تازہ ترین

شوکت یوسفزئی کا پارٹی قیادت کو خط، لانگ مارچ فوری ملتوی کرنے کی اپیل

پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور دیگر قیادت کو خط لکھ کر لانگ مارچ فوری ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔ خط میں بیرونی خطرات، دہشتگردی میں اضافے، ایمرجنسی کے خدشے اور خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف ممکنہ اقدامات کا ذکر کیا گیا۔ شوکت یوسفزئی نے ریاست سے ٹکراؤ کے بجائے مذاکرات کی راہ ہموار کرنے پر زور دیا

Web Desk29 ستمبر، 2026
اپوزیشن رہنماؤں کی نیئر بخاری سے ملاقات، اے پی سی میں شرکت کی دعوت
تازہ ترین

اپوزیشن رہنماؤں کی نیئر بخاری سے ملاقات، اے پی سی میں شرکت کی دعوت

اپوزیشن رہنماؤں کی پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری سے اہم ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی گئی۔ نیئر بخاری نے بلاول بھٹو سے مشاورت کا عندیہ دے دیا۔ راجہ ناصر عباس نے سیاسی قوتوں کو مل بیٹھنے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ بیرسٹر گوہر نے لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار رکھنے اور سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا رہنے کی تصدیق کردی

Web Desk29 ستمبر، 2026
احتجاج سے مقاصد حاصل نہیں ہو سکتے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالت سے حاصل کی جائے: اعظم نذیر تارڑ
تازہ ترین

احتجاج سے مقاصد حاصل نہیں ہو سکتے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالت سے حاصل کی جائے: اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ احتجاج اور شہروں پر چڑھائی سے مقاصد حاصل نہیں کیے جا سکتے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتی معاملہ ہے، جبکہ مذاکرات کے لیے پی ٹی آئی کو متعدد مواقع دیے گئے

Web Desk29 ستمبر، 2026