اپوزیشن رہنماؤں کی نیئر بخاری سے ملاقات، اے پی سی میں شرکت کی دعوت

اپوزیشن رہنماؤں کی پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری سے اہم ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی گئی۔ نیئر بخاری نے بلاول بھٹو سے مشاورت کا عندیہ دے دیا۔ راجہ ناصر عباس نے سیاسی قوتوں کو مل بیٹھنے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ بیرسٹر گوہر نے لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار رکھنے اور سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا رہنے کی تصدیق کردی
اسی موضوع سے پڑھیں
اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری سے ملاقات کی اور انہیں آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس، بیرسٹر گوہر اور دیگر رہنماؤں نے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کے آئندہ لائحہ عمل پر گفتگو کی۔ نیئر بخاری نے کہا کہ وہ آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے مشاورت کریں گے۔
راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ یہ مشکل وقت ہے، تمام سیاسی قوتوں کو مل بیٹھنے کی ضرورت ہے، ماضی میں بھی جب سیاسی قیادت نے مل کر بیٹھ کر بات کی تو بحران سے نکلنے کا راستہ نکلا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
شائع ہوا: 29 ستمبر، 2026 کو 02:20 PM
آخری تدوین: 29 ستمبر، 2026



