وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

محمد رضوان کی این سی سی آئی اے میں دوبارہ طلبی، عدم پیشی پر کارروائی کا عندیہ

W
Web Desk
30 ستمبر، 2026
محمد رضوان کی این سی سی آئی اے میں دوبارہ طلبی، عدم پیشی پر کارروائی کا عندیہ

پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کو سائبر کرائم انکوائری کے سلسلے میں این سی سی آئی اے لاہور نے دوسرا نوٹس جاری کردیا۔ محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ عدم پیشی کی صورت میں قانونی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے

پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کو سائبر کرائم انکوائری کے سلسلے میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) لاہور نے دوبارہ طلب کرلیا۔

این سی سی آئی اے لاہور نے محمد رضوان کو دوسرا نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 2 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

نوٹس کے متن کے مطابق عدم پیشی کی صورت میں یہ سمجھا جائے گا کہ متعلقہ شخص کے پاس اپنے دفاع میں پیش کرنے کے لیے کچھ نہیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ طلبی کی تعمیل نہ کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

محمد رضوان کو سائبر کرائم انکوائری کے سلسلے میں اس سے قبل بھی طلب کیا گیا تھا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 30 ستمبر، 2026 کو 02:16 PM

آخری تدوین: 30 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
تازہ ترین

سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

26 نومبر احتجاج کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، جنید اکبر اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کردیئے گئے۔ اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پولیس کو چالان جلد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی

Web Desk30 ستمبر، 2026
لاہور میں 10 روزہ بسنت کی منظوری، 29 جنوری سے 7 فروری تک جشن
تازہ ترین

لاہور میں 10 روزہ بسنت کی منظوری، 29 جنوری سے 7 فروری تک جشن

لاہور میں 10 روزہ بسنت منانے کی منظوری دے دی گئی۔ بسنت 29 جنوری سے 7 فروری 2027 تک منائی جائے گی، جبکہ 5 فروری کو یومِ کشمیر کے باعث بسنت جشن کا ناغہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کی ہدایت کردی

Web Desk30 ستمبر، 2026
’صاف چلی شفاف چلی حکومت میں بھی بھتے مانگے جا رہے ہیں‘، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
تازہ ترین

’صاف چلی شفاف چلی حکومت میں بھی بھتے مانگے جا رہے ہیں‘، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

پشاور ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ’صاف چلی، شفاف چلی‘ حکومت میں بھتے مانگے جانے پر ریمارکس دیے

Web Desk30 ستمبر، 2026