وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
صفحہ اول

سفیر عاصم افتخار احمد کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے الوداعی ملاقات

W
Web Desk
30 ستمبر، 2026
سفیر عاصم افتخار احمد کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے الوداعی ملاقات

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر عاصم افتخار احمد نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے الوداعی ملاقات کی۔ انتونیو گوٹیرس نے پاکستان کے کردار اور عاصم افتخار احمد کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں سیکرٹری خارجہ بننے پر مبارکباد دی

نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے الوداعی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اقوام متحدہ کے امن و ترقی کے ایجنڈے کے لیے پاکستان کے قائدانہ کردار اور بھرپور حمایت کو سراہا۔

انہوں نے بالخصوص سلامتی کونسل کے موجودہ رکن کی حیثیت سے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں اور مؤثر شراکت کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔

انتونیو گوٹیرس نے سفیر عاصم افتخار احمد کو پاکستان کا سیکرٹری خارجہ مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سفیر عاصم افتخار احمد نے اپنے دور میں سیکرٹری جنرل اور ان کی ٹیم کی جانب سے ملنے والی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے انتونیو گوٹیرس کی قیادت اور کثیرالجہتی نظام، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے لیے ان کی اصولی حمایت کو بھی سراہا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 30 ستمبر، 2026 کو 01:58 PM

آخری تدوین: 30 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا میں فضائی بحران کے بعد آپریشنز بحال ہونا شروع، 13 ہزار سے زائد پروازیں متاثر
امریکا

امریکا میں فضائی بحران کے بعد آپریشنز بحال ہونا شروع، 13 ہزار سے زائد پروازیں متاثر

امریکا میں تکنیکی خرابی کے باعث شدید متاثر ہونے والا فضائی آپریشن بحال ہونا شروع ہوگیا۔ ایف اے اے نے ملک بھر میں گراؤنڈ اسٹاپ ختم کردیا، تاہم 13 ہزار سے زائد پروازیں متاثر، ہزاروں پروازیں منسوخ اور 15 لاکھ مسافر مشکلات کا شکار ہوئے۔ امریکی وزیر ٹرانسپورٹ کا فضائی ٹریفک کنٹرول سسٹم کی اپ گریڈیشن کے لیے 50 ارب ڈالر کی ہنگامی فنڈنگ کا مطالبہ

Web Desk14 نومبر، 2026
نئے صوبوں پر ریفرنڈم کرالیں، عوام نہیں چاہتے تو صوبے نہ بنائیں، محسن نقوی
پاکستان

نئے صوبوں پر ریفرنڈم کرالیں، عوام نہیں چاہتے تو صوبے نہ بنائیں، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نئے صوبوں کے قیام پر ریفرنڈم کرانے کی تجویز دے دی۔ کہتے ہیں عوام نہیں چاہتے تو صوبے نہ بنائیں، بلاول بھٹو سے سیاسی ری سیٹ پر اتفاق ہے، عمران خان کو قانونی حقوق ملیں گے

Web Desk12 نومبر، 2026
امریکی مڈٹرم انتخابات ڈیموکریٹس کی تاریخی کامیابی، مسلمان اور سیاہ فام رہنماؤں نے نئے ریکارڈ قائم
امریکا

امریکی مڈٹرم انتخابات ڈیموکریٹس کی تاریخی کامیابی، مسلمان اور سیاہ فام رہنماؤں نے نئے ریکارڈ قائم

امریکہ کے 2026 مڈٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی تاریخی کامیابی، ٹیکساس اور کنساس میں بڑے اپ سیٹ، عبدالسید امریکہ کے پہلے مسلمان سینیٹر منتخب، الیہان عمر، رشیدہ طلیب اور دیگر مسلمان رہنماؤں کی کامیابی، جبکہ سیاہ فام امیدواروں نے گورنر اور سینیٹ کے اہم عہدوں پر نئے ریکارڈ قائم کر دیے

محمد نعیم اختر4 نومبر، 2026