وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ضروری نہیں سوتیلی مائیں بری ہوں، میری سوتیلی والدہ بہت اچھی ہیں: نازش جہانگیر

W
Web Desk
30 ستمبر، 2026
ضروری نہیں سوتیلی مائیں بری ہوں، میری سوتیلی والدہ بہت اچھی ہیں: نازش جہانگیر

پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنی سوتیلی والدہ کے ساتھ تعلق کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ ضروری نہیں تمام سوتیلی مائیں بری ہوں۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کی سوتیلی والدہ پورے خاندان کا خیال رکھتی ہیں اور اپنے اچھے رویے سے ان کے دل میں جگہ بنائی

پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنی سوتیلی والدہ کے ساتھ تعلق اور معاشرے میں سوتیلی ماؤں سے متعلق عام تصورات پر کھل کر گفتگو کی ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں نازش جہانگیر نے بتایا کہ ان کی والدہ کے انتقال کے بعد ان کے والد نے دوسری شادی کی۔ اداکارہ کے مطابق شروع میں انہیں اس رشتے کو قبول کرنے میں کچھ وقت لگا، تاہم ان کی سوتیلی والدہ نے اپنے اچھے رویے سے دل میں جگہ بنائی۔

نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں تمام سوتیلی مائیں بری ہوں، معاشرے میں سوتیلی ماں کے حوالے سے بہت سی کہانیاں اور تصورات موجود ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی سوتیلی والدہ پورے خاندان کا بہت اچھے طریقے سے خیال رکھتی ہیں اور ان کے والد کی بھی دیکھ بھال کرتی ہیں، اس لیے وہ یہ نہیں کہہ سکتیں کہ سوتیلی مائیں بری ہوتی ہیں۔

نازش جہانگیر کے مطابق ایک ڈرامے میں سوتیلی ماں کا کردار ادا کرتے ہوئے انہیں اپنی حقیقی زندگی سے بھی مماثلت محسوس ہوئی۔ وہ اپنی سوتیلی والدہ کو فون کرکے کہتی تھیں کہ اب انہیں احساس ہوتا ہے کہ وہ کن حالات سے گزری ہوں گی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 30 ستمبر، 2026 کو 01:43 PM

آخری تدوین: 30 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

محمد رضوان کی این سی سی آئی اے میں دوبارہ طلبی، عدم پیشی پر کارروائی کا عندیہ
پاکستان

محمد رضوان کی این سی سی آئی اے میں دوبارہ طلبی، عدم پیشی پر کارروائی کا عندیہ

پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کو سائبر کرائم انکوائری کے سلسلے میں این سی سی آئی اے لاہور نے دوسرا نوٹس جاری کردیا۔ محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ عدم پیشی کی صورت میں قانونی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے

Web Desk30 ستمبر، 2026
سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
تازہ ترین

سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

26 نومبر احتجاج کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، جنید اکبر اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کردیئے گئے۔ اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پولیس کو چالان جلد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی

Web Desk30 ستمبر، 2026
سفیر عاصم افتخار احمد کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے الوداعی ملاقات
صفحہ اول

سفیر عاصم افتخار احمد کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے الوداعی ملاقات

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر عاصم افتخار احمد نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے الوداعی ملاقات کی۔ انتونیو گوٹیرس نے پاکستان کے کردار اور عاصم افتخار احمد کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں سیکرٹری خارجہ بننے پر مبارکباد دی

Web Desk30 ستمبر، 2026