وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کا اسلام آباد کلب میں ٹریننگ سیشن، 12 کھلاڑیوں کی شرکت

زاہد فاروق ملکزاہد فاروق ملک15 نومبر، 2026
پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کا اسلام آباد کلب میں ٹریننگ سیشن، 12 کھلاڑیوں کی شرکت

پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کے 12 کھلاڑیوں نے اسلام آباد کلب میں آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 17 سے 21 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا

اسلام آباد: پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑیوں نے اتوار کے روز اسلام آباد کلب میں آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، جس میں قومی ٹیم کے 12 کھلاڑی شریک ہوئے۔

دو گھنٹے تک جاری رہنے والے ٹریننگ سیشن کے دوران بلے بازوں نے کوچز کی نگرانی میں نیٹس میں بھرپور بیٹنگ پریکٹس کی اور دوسرے ٹیسٹ میچ کی تیاریوں کو آگے بڑھایا۔

دوسری جانب سری لنکا ٹیسٹ سکواڈ بھی اتوار کی دوپہر اسلام آباد کلب میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 17 سے 21 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ڈرا ہوگیا تھا۔ اب دونوں ٹیموں کی نظریں دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرنے پر مرکوز ہیں۔

شیئر کریں:
زاہد فاروق ملک
زاہد فاروق ملک

زاہد فاروق ملک پاکستان کے ممتاز سینئر صحافی، کالم نگار اور میڈیا ایگزیکٹو ہیں۔ وہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مقیم ہیں اور اس وقت وائسز آف امریکا کے بیورو چیف کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

شائع ہوا: 15 نومبر، 2026 کو 04:05 PM

آخری تدوین: 15 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین