وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

پاکستانی اور کشمیری یک جان اور دو قالب ہیں، رانا محمد قاسم نون

محمد نعیم اخترمحمد نعیم اختر29 ستمبر، 2026
پاکستانی اور کشمیری یک جان اور دو قالب ہیں، رانا محمد قاسم نون

چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستانی اور کشمیری یک جان اور دو قالب ہیں۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل، کشمیریوں کے حق خودارادیت اور عالمی برادری کی توجہ دیرپا حل کی جانب مبذول کرانے پر زور دیا۔ سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے بھی کشمیری عوام کے لیے پاکستان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا

واشنگٹن ڈی سی میں سفارت خانہ پاکستان میں چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملاقات اور پریس بریفنگ کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور کشمیری یک جان اور دو قالب ہیں، پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

رانا محمد قاسم نون نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا مؤقف واضح الفاظ میں عالمی برادری کے سامنے پیش کیا، جبکہ او آئی سی کے رابطہ گروپ میں شامل رکن ممالک نے بھی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی بھرپور تائید کی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے جس کا حل اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و سلامتی کے لیے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ معرکۂ حق میں پاکستان کی کامیابی نے دنیا کے سامنے مسئلہ کشمیر کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا ہے۔ ان کے مطابق تنازع کشمیر کا دیرپا اور پائیدار حل عالمی برادری کی توجہ کا متقاضی ہے۔

اس موقع پر سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر گزشتہ آٹھ دہائیوں سے بھارتی ظلم و جبر کا شکار ہے اور کشمیری شہدا کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ تنازع کشمیر کی حل طلب حیثیت بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں مسلمہ ہے۔

رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر قانون، تاریخ، جغرافیہ، مذہب اور معاشرت کے شواہد پاکستان اور کشمیری عوام کے مؤقف کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ معاشی اور سیاسی شعبوں پر توجہ اور مسلسل محنت کامیابی کے لیے ناگزیر ہے۔

رانا محمد قاسم نون نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کے بعد واشنگٹن کے دورے کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کے دیرپا اور پائیدار حل کی جانب مبذول کرانا ہے۔

شیئر کریں:
محمد نعیم اختر
محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں

شائع ہوا: 29 ستمبر، 2026 کو 04:35 PM

آخری تدوین: 29 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی: صدر ٹرمپ
امریکا

ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی: صدر ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے ایران کو منجمد اثاثے واپس کرنے اور پابندیاں ختم کرنے کی پیشکش سے متعلق امریکی میڈیا کی خبر مسترد کردی، جبکہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان قطری ثالثی کے ذریعے رابطے جاری ہیں

Web Desk29 ستمبر، 2026
چند ہفتوں میں ایران کے پاس تجارت یا بارٹر کے لیے کچھ نہیں بچے گا، سکاٹ بیسنٹ
تازہ ترین

چند ہفتوں میں ایران کے پاس تجارت یا بارٹر کے لیے کچھ نہیں بچے گا، سکاٹ بیسنٹ

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس سمندر میں ڈیڑھ کروڑ بیرل تیل موجود ہے جو دو ہفتوں میں چین کو فروخت ہوسکتا ہے، جس کے بعد تجارتی ذخائر محدود ہوجائیں گے

Web Desk28 ستمبر، 2026
بالٹی مور میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس، حامد سعید کاظمی کا خصوصی خطاب
امریکا

بالٹی مور میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس، حامد سعید کاظمی کا خصوصی خطاب

بالٹی مور، میری لینڈ میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور نبی اکرم ﷺ کی سیرت، شانِ اقدس، رحمت، اخلاق اور انسانیت کے لیے تعلیمات پر خصوصی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان سمیت امتِ مسلمہ اور پوری انسانیت کے لیے خصوصی دعا کی گئی

محمد نعیم اختر28 ستمبر، 2026