وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک

W
Web Desk
18 اگست، 2026
 بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے مختلف علاقوں زیارت، ہرنائی اور سوراب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی علاقے میں کارروائی کے دوران 8 دہشت گرد جبکہ سوراب کے علاقے حاجیکہ گاؤں میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 9 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت زیارت، ہرنائی اور سوراب میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی علاقے میں خفیہ اطلاع پر بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر مؤثر کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کردیا۔

دوسری کارروائی ضلع سوراب کے علاقے حاجیکہ گاؤں میں کی گئی، جہاں سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا۔ دشت کٹائی اور حاجیکہ کے درمیان مؤثر ناکہ بندی کے بعد کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم، واکی ٹاکی، موٹرسائیکل اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

سکیورٹی فورسز کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام تک انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 18 اگست، 2026 کو 10:00 AM

آخری تدوین: 18 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا آج اہم دور، حتمی فیصلوں کا امکان
پاکستان

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا آج اہم دور، حتمی فیصلوں کا امکان

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔ گزشتہ مذاکرات میں اتفاق رائے نہ ہونے کے بعد آج حتمی فیصلوں کا امکان ہے۔ حکومت کا لانگ مارچ ختم کرنے کا مطالبہ جبکہ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات پر بضد ہے۔ آرٹیکل 232 اور 234 کے ممکنہ استعمال سے متعلق بھی اہم تفصیلات سامنے آگئیں

Web Desk3 اکتوبر، 2026
امریکی کانگریس ویمن کا پاکستانی کمیونٹی کو تعاون کا یقین، امیگریشن مسائل میں مدد کی پیشکش
امریکا

امریکی کانگریس ویمن کا پاکستانی کمیونٹی کو تعاون کا یقین، امیگریشن مسائل میں مدد کی پیشکش

امریکی کانگریس ویمن اپریل میک کلین ڈیلینی سے بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کی خصوصی ملاقات، مہنگائی، صحت کے اخراجات، سستی رہائش، امیگریشن اور سوشل سیکیورٹی سمیت اہم عوامی مسائل پر گفتگو۔ اپریل ڈیلینی نے صحت کی سہولیات اور سستے گھروں کی فراہمی کے لیے اقدامات اور امیگریشن مسائل میں معاونت کی یقین دہانی کرائی

محمد نعیم اختر2 اکتوبر، 2026
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
تازہ ترین

پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جُرات، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی زیر صدارت 277 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی

Web Desk2 اکتوبر، 2026