وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

لاہور: غیرملکی خاتون کے بیانِ حلفی میں اغوا، تشدد اور مبینہ زیادتی کے سنگین الزامات

W
Web Desk
4 جولائی، 2026
لاہور: غیرملکی خاتون کے بیانِ حلفی میں اغوا، تشدد اور مبینہ زیادتی کے سنگین الزامات

لاہور میں غیرملکی خواتین سے مبینہ زیادتی کیس میں اسپین سے تعلق رکھنے والی خاتون کے مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کرائے گئے بیانِ حلفی کا حصہ سامنے آگیا، جس میں اغوا، تشدد، دھمکیوں اور مبینہ زیادتی سے متعلق سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں

(لاہور) لاہور میں غیرملکی خواتین سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں اسپین سے تعلق رکھنے والی خاتون کے مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کرائے گئے بیانِ حلفی کا ایک حصہ منظرِ عام پر آگیا ہے، جس میں اغوا، تشدد، دھمکیوں اور مبینہ زیادتی سے متعلق سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

بیانِ حلفی کے مطابق خاتون، جن کی عمر 40 برس بتائی گئی ہے، اسپین کے شہر ہنڈاس دی لاس کی رہائشی ہیں۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعات دوسری غیرملکی خاتون سٹیفنی کے بیان سے ملتے جلتے ہیں۔

خاتون کے مطابق جس گھر میں وہ مقیم تھیں، پہلی ہی رات چار مسلح افراد وہاں داخل ہوئے، انہیں باندھ دیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملہ آوروں میں سے ایک شخص نے سیاہ لباس پہن رکھا تھا، اس نے خاتون کے جسم کو نامناسب انداز میں چھوا اور ان کے چہرے پر متعدد گھونسے بھی مارے۔

بیان کے مطابق ایک شخص، جسے خاتون نے رضا ڈار کے نام سے شناخت کیا، مسلسل کمپیوٹر اور رقم کے بارے میں سوالات کرتا رہا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے حملہ آوروں کو سبز رنگ کے بیگ کے بارے میں بتایا، جس کے بعد دوسری غیرملکی خاتون سٹیفنی کو بھی واپس لایا گیا اور دونوں سے پاس ورڈ اور کمپیوٹر سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔

بیانِ حلفی میں مزید کہا گیا ہے کہ خاتون کے سر پر پستول کے بٹ سے وار کیا گیا، جبکہ ایک شخص روانی سے انگریزی بول رہا تھا اور اس نے مبینہ طور پر دھمکی دی کہ اگر رقم نہ دی گئی تو وہ زندہ واپس نہیں جا سکیں گی۔

خاتون نے مزید الزام عائد کیا کہ بعد ازاں ایک ملزم انہیں گھر کی بالائی منزل پر لے گیا، جہاں انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور متعدد بار مبینہ زیادتی کی گئی۔ ان کے مطابق شور مچانے پر ملزم رک گیا، انہیں دوبارہ کپڑے پہنائے گئے اور واپس اسی کمرے میں لے جایا گیا جہاں دیگر افراد موجود تھے۔

یہ تمام الزامات متاثرہ خاتون کے مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کرائے گئے بیانِ حلفی کا حصہ ہیں۔ مقدمے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے ان الزامات کی قانونی جانچ اور عدالتی کارروائی جاری ہے۔ عدالت میں شواہد اور تحقیقات کی روشنی میں ہی ذمہ داری اور حقائق کا تعین کیا جائے گا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 جولائی، 2026 کو 11:17 AM

آخری تدوین: 4 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

وفاقی آئینی عدالت نے مونال سمیت دیگر ہوٹلز کی مسماری کا حکم کالعدم قرار دے دیا
پاکستان

وفاقی آئینی عدالت نے مونال سمیت دیگر ہوٹلز کی مسماری کا حکم کالعدم قرار دے دیا

وفاقی آئینی عدالت نے مونال ریسٹورنٹ سمیت دیگر ہوٹلز اور عمارتوں کی مسماری کا سپریم کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے ملکیت، لیز اور کرائے سے متعلق تنازعات سول کورٹ کے ذریعے حل کرنے کی ہدایت کردی، جبکہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تعمیرات کو ماحولیاتی قوانین سے مشروط قرار دیا ہے

Web Desk3 اکتوبر، 2026
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک
پاکستان

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے جنوبی وزیرستان اور بلوچستان کے گورندر و ماشکیل میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں 5 جبکہ بلوچستان میں 6 دہشتگرد مارے گئے، کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا

Web Desk3 اکتوبر، 2026
دھرنے، لانگ مارچ اسلام آباد سے دور ہونے چاہئیں: رانا ثنا اللہ
پاکستان

دھرنے، لانگ مارچ اسلام آباد سے دور ہونے چاہئیں: رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عسکری اور سیاسی قیادت نے طے کیا ہے کہ دھرنے اور لانگ مارچ اسلام آباد سے دور ہونے چاہئیں

Web Desk3 اکتوبر، 2026