وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

عمران خان کے علاج سے متعلق حکومت کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

W
Web Desk
18 اگست، 2026
عمران خان کے علاج سے متعلق حکومت کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم پر نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے مطابق حکومت چاہتی ہے کہ عمران خان کا طبی معائنہ سرکاری اسپتال میں کرایا جائے اور میڈیکل بورڈ قانون کے مطابق علاج کی جگہ کا فیصلہ کرے۔

اسلام آباد: حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم پر نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عدالتی سماعت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی سے متعلق عدالتی حکم کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ان کے مطابق حکم کے بعض نکات کا تعلق جیل اتھارٹی اور اسلام آباد انتظامیہ سے ہے، جن پر مشاورت اور قانونی جائزہ مکمل کیا گیا۔

وزیر قانون کے مطابق متعلقہ حکام کی تجویز ہے کہ نظرثانی درخواست کے ذریعے عدالتی حکم میں مناسب ترمیم کی استدعا کی جائے تاکہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کسی سرکاری اسپتال میں کرایا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت کے احکامات کے مطابق طبی ماہرین کو میڈیکل بورڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بنیادی معاملہ یہ ہے کہ اگر کسی قیدی کو نجی اسپتال منتقل کیا جاتا ہے تو ملک کی جیلوں میں ہزاروں قیدی موجود ہیں۔ قانون کے مطابق میڈیکل بورڈ یہ فیصلہ کرتا ہے کہ قیدی کا علاج جیل میں ہوسکتا ہے یا اسے اسپتال منتقل کرنے کی ضرورت ہے، اور اگر بورڈ جیل سے باہر علاج کی سفارش کرے تو سرکاری اسپتال منتقل کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک یہ ثابت نہ ہوجائے کہ سرکاری اسپتال مطلوبہ علاج فراہم کرنے سے قاصر ہیں، اس نوعیت کے انتظامات نہیں کیے جاتے۔ ان کے مطابق موجودہ عدالتی حکم سے کئی قانونی اور انتظامی پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں، جن میں یہ سوال بھی شامل ہے کہ آیا یہ حکم دیگر جیلوں میں موجود قیدیوں پر بھی لاگو ہوگا یا نہیں۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ حکومت کی قانونی ٹیم نے معاملے پر مشاورت کی ہے اور موجود ابہام دور کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جارہا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 18 اگست، 2026 کو 05:08 PM

آخری تدوین: 18 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا آج اہم دور، حتمی فیصلوں کا امکان
پاکستان

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا آج اہم دور، حتمی فیصلوں کا امکان

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔ گزشتہ مذاکرات میں اتفاق رائے نہ ہونے کے بعد آج حتمی فیصلوں کا امکان ہے۔ حکومت کا لانگ مارچ ختم کرنے کا مطالبہ جبکہ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات پر بضد ہے۔ آرٹیکل 232 اور 234 کے ممکنہ استعمال سے متعلق بھی اہم تفصیلات سامنے آگئیں

Web Desk3 اکتوبر، 2026
امریکی کانگریس ویمن کا پاکستانی کمیونٹی کو تعاون کا یقین، امیگریشن مسائل میں مدد کی پیشکش
امریکا

امریکی کانگریس ویمن کا پاکستانی کمیونٹی کو تعاون کا یقین، امیگریشن مسائل میں مدد کی پیشکش

امریکی کانگریس ویمن اپریل میک کلین ڈیلینی سے بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کی خصوصی ملاقات، مہنگائی، صحت کے اخراجات، سستی رہائش، امیگریشن اور سوشل سیکیورٹی سمیت اہم عوامی مسائل پر گفتگو۔ اپریل ڈیلینی نے صحت کی سہولیات اور سستے گھروں کی فراہمی کے لیے اقدامات اور امیگریشن مسائل میں معاونت کی یقین دہانی کرائی

محمد نعیم اختر2 اکتوبر، 2026
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
تازہ ترین

پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جُرات، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی زیر صدارت 277 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی

Web Desk2 اکتوبر، 2026