وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

امریکی کانگریس ویمن کا پاکستانی کمیونٹی کو تعاون کا یقین، امیگریشن مسائل میں مدد کی پیشکش

محمد نعیم اخترمحمد نعیم اختر2 اکتوبر، 2026
امریکی کانگریس ویمن کا پاکستانی کمیونٹی کو تعاون کا یقین، امیگریشن مسائل میں مدد کی پیشکش

امریکی کانگریس ویمن اپریل میک کلین ڈیلینی سے بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کی خصوصی ملاقات، مہنگائی، صحت کے اخراجات، سستی رہائش، امیگریشن اور سوشل سیکیورٹی سمیت اہم عوامی مسائل پر گفتگو۔ اپریل ڈیلینی نے صحت کی سہولیات اور سستے گھروں کی فراہمی کے لیے اقدامات اور امیگریشن مسائل میں معاونت کی یقین دہانی کرائی

امریکی کانگریس کی رکن اپریل میک کلین ڈیلینی سے بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کی خصوصی ملاقات اور میٹ اینڈ گریٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کاروباری شخصیات اور کمیونٹی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ملاقات میں مہنگائی، صحت کے بڑھتے اخراجات، سستی رہائش، امیگریشن، سوشل سیکیورٹی اور روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سمیت عوام کو درپیش اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر کانگریس ویمن اپریل میک کلین ڈیلینی نے کہا کہ وہ صحت کی سہولیات کو مزید سستا اور عام شہریوں کی دسترس میں لانے کے لیے کام کریں گی۔ انہوں نے کم آمدنی اور متوسط طبقے کے خاندانوں کے لیے سستے گھروں کی فراہمی کو بھی اہم قرار دیا۔

امیگریشن کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ متاثرہ افراد کے معاملات متعلقہ وفاقی اداروں کے سامنے اٹھانے اور ان کے حل میں مدد فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ان کے کانگریشنل آفس کی جانب سے امیگریشن، سوشل سیکیورٹی، میڈیکیئر اور آئی آر ایس سے متعلق معاملات میں بھی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔

ملاقات میں بزنس کمیونٹی نے اپنے مسائل براہ راست کانگریس ویمن کے سامنے رکھے اور عوامی سہولیات، کاروباری مشکلات اور معاشی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

شیئر کریں:
محمد نعیم اختر
محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں

شائع ہوا: 2 اکتوبر، 2026 کو 01:55 PM

آخری تدوین: 2 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کا اعادہ
امریکا

پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کا اعادہ

اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے غزہ میں شہریوں کے تحفظ، بلا رکاوٹ انسانی امداد اور عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یہی اصول جموں و کشمیر کے عوام پر بھی لاگو ہوتا ہے

Web Desk3 اکتوبر، 2026
جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا: پاکستان
امریکا

جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا: پاکستان

اقوام متحدہ میں پاکستان کے فرسٹ سیکرٹری سرفراز احمد نے بھارتی نمائندے کے بیان پر حقِ جواب دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا

Web Desk3 اکتوبر، 2026
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: ٹرمپ کا دعویٰ
امریکا

یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل کے ذخائر جاری کرنے پر تیار ہوگئے ہیں اور یورپ سے ڈیزل کی فراہمی فوری شروع ہوگی۔ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے ساتھ 8.4 ارب ڈالر کے آئل ریکوری منصوبے کا بھی ذکر کیا، جبکہ ایران کے تنازع کے باعث عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے

Web Desk3 اکتوبر، 2026