جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا: پاکستان

اقوام متحدہ میں پاکستان کے فرسٹ سیکرٹری سرفراز احمد نے بھارتی نمائندے کے بیان پر حقِ جواب دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا
اسی موضوع سے پڑھیں
نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے فرسٹ سیکرٹری سرفراز احمد نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں بھارتی نمائندے کے بیان پر حقِ جواب استعمال کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ جموں و کشمیر بھارت کا داخلی معاملہ نہیں بلکہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے۔
پاکستانی نمائندے نے کہا کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی ضمانت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں موجود ہے۔ ان کے مطابق بھارت ان قراردادوں پر عملدرآمد سے انکار کرکے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف دہشتگرد گروہوں کی معاونت اور مالی سرپرستی کر رہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان جموں و کشمیر کے تنازع پر اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے مؤقف پر قائم ہے۔
شائع ہوا: 3 اکتوبر، 2026 کو 05:14 AM
آخری تدوین: 3 اکتوبر، 2026



