چین سے ایرانی تیل کی خریداری بند کرنے کا مطالبہ کریں گے؟ ٹرمپ نے جواب دینے سے گریز کیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے ایران کا تیل خریدنا بند کرنے کا مطالبہ کرنے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔ شی جن پنگ سے ملاقات کے ایجنڈے پر بھی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سوال کا واضح جواب دینے سے انکار کر دیا ہے کہ آیا وہ چین سے ایران کا تیل خریدنا بند کرنے کا مطالبہ کریں گے یا نہیں۔
آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے منیلا روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ اپنی ملاقات میں ایران سے چین کی تیل کی خریداری کا معاملہ اٹھائیں گے؟
اس سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کوئی واضح مؤقف اختیار کرنے کے بجائے کہا کہ وہ چینی صدر سے وہی سوالات کریں گے جو وہ خود کرنا چاہتے ہیں، اور صحافیوں کو یہ جاننے کی ضرورت نہیں کہ ان کی گفتگو میں کن معاملات پر بات ہوگی۔
ٹرمپ کے اس جواب سے یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا امریکی صدر چینی قیادت کے ساتھ ملاقات میں ایرانی تیل کی خریداری روکنے کا معاملہ اٹھائیں گے یا نہیں۔
واضح رہے کہ چین اور ایران کے درمیان تیل کی تجارت امریکا اور چین کے تعلقات کے تناظر میں ایک اہم معاملہ ہے۔ ایسے میں ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان متوقع ملاقات میں ایران سے متعلق امور پر ممکنہ گفتگو کو بھی اہمیت دی جا رہی ہے۔
شائع ہوا: 17 نومبر، 2026 کو 05:23 AM
آخری تدوین: 17 نومبر، 2026



