وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

امریکہ میں روحانی اجتماع، پاکستانی سمیت مختلف کمیونٹیز کی شرکت

محمد نعیم اخترمحمد نعیم اختر17 نومبر، 2026
امریکہ میں روحانی اجتماع، پاکستانی سمیت مختلف کمیونٹیز کی شرکت

امریکہ میں خصوصی روحانی اجتماع کا انعقاد، پیر محمد نعیم الدین شاہ بھیرہ شریف کا خدمتِ انسانیت، تعلیم کے فروغ اور فلاحی سرگرمیوں پر خصوصی خطاب

امریکہ میں منعقدہ ایک خصوصی روحانی و مذہبی اجتماع میں پاکستانی سمیت مختلف کمیونٹیز کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں خواتین اور مردوں نے شرکت کرتے ہوئے روحانی تعلیمات، خدمتِ انسانیت اور علم کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

مہمانِ خصوصی ولی عہد صاحبزادہ پیر محمد نعیم الدین شاہ بھیرہ شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھوکوں کو کھانا کھلانے اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی طرح علم کی روشنی پھیلانا بھی عظیم نیکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد اپنے بزرگوں کے علمی مشن کو دنیا بھر میں عام کرنا اور رنگ، نسل و مذہب کی تفریق کے بغیر انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ ان کے مطابق ان کا ادارہ پاکستان میں تعلیم کے ساتھ مستحق افراد کو خوراک، رہائش اور دیگر بنیادی سہولیات بھی فراہم کر رہا ہے۔

پیر محمد نعیم الدین شاہ نے اپنے خطاب کے اختتام پر زور دیا کہ ہر شخص کو ایسے نیک اور فلاحی کاموں میں حصہ لینا چاہیے جن کا اجر طویل عرصے تک جاری رہے۔

شیئر کریں:
محمد نعیم اختر
محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں

شائع ہوا: 17 نومبر، 2026 کو 05:11 AM

آخری تدوین: 17 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

ٹرمپ انتظامیہ کا گرین کارڈ پروگرام پر نئی پابندیوں کا منصوبہ، غیر ملکی کارکن متاثر ہوں گے
امریکا

ٹرمپ انتظامیہ کا گرین کارڈ پروگرام پر نئی پابندیوں کا منصوبہ، غیر ملکی کارکن متاثر ہوں گے

ٹرمپ انتظامیہ نے PERM گرین کارڈ پروگرام مزید سخت کرنے کی تجویز پیش کردی۔ نئی پابندیوں سے غیر ملکی ہنرمند کارکنوں، نرسوں، سائنس دانوں اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے امریکی گرین کارڈ کا حصول مشکل ہوسکتا ہے

Web Desk17 نومبر، 2026
ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں ختم کرنا بھی آپشن ہے: جے ڈی وینس
امریکا

ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں ختم کرنا بھی آپشن ہے: جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں ختم کرنا بھی ٹرمپ کے آپشنز میں شامل ہے۔ امریکا ایران جنگ کو طویل تنازع نہیں بننے دے گا

Web Desk17 نومبر، 2026
چین سے ایرانی تیل کی خریداری بند کرنے کا مطالبہ کریں گے؟ ٹرمپ نے جواب دینے سے گریز کیا
امریکا

چین سے ایرانی تیل کی خریداری بند کرنے کا مطالبہ کریں گے؟ ٹرمپ نے جواب دینے سے گریز کیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے ایران کا تیل خریدنا بند کرنے کا مطالبہ کرنے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔ شی جن پنگ سے ملاقات کے ایجنڈے پر بھی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا

Web Desk17 نومبر، 2026