وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: ٹرمپ کا دعویٰ

W
Web Desk
3 اکتوبر، 2026
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل کے ذخائر جاری کرنے پر تیار ہوگئے ہیں اور یورپ سے ڈیزل کی فراہمی فوری شروع ہوگی۔ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے ساتھ 8.4 ارب ڈالر کے آئل ریکوری منصوبے کا بھی ذکر کیا، جبکہ ایران کے تنازع کے باعث عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ یورپی ممالک اپنے ڈیزل کے ذخائر سے بھاری مقدار میں ایندھن جاری کرنے پر تیار ہوگئے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق یورپ سے ڈیزل کی فراہمی فوری طور پر شروع کردی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یورپی ممالک پر ڈیزل کے ذخائر جاری کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا اور خبردار کیا تھا کہ اگر ڈیزل جاری نہ کیا گیا تو امریکا ان ممالک کو ڈیزل کی سپلائی روک دے گا۔

امریکی صدر نے جنوبی کوریا کے ساتھ توانائی کے شعبے میں ہونے والے معاہدے کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا کے ساتھ 8.4 ارب ڈالر کا آئل ریکوری منصوبہ طے پایا ہے، جو مستقبل میں امریکی توانائی کے تحفظ کو مضبوط بنانے میں مدد دے گا۔

دوسری جانب فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ جی7 ممالک آئندہ چار ماہ کے دوران 10 کروڑ بیرل ڈیزل اور خام تیل کی سپلائی پر رضامند ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران سے متعلق جاری تنازع کے باعث عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ برطانیہ میں بھی ڈیزل کی قیمت پہلی مرتبہ 2 پاؤنڈ فی لیٹر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ چکی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 3 اکتوبر، 2026 کو 04:13 AM

آخری تدوین: 3 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

امریکی کانگریس ویمن کا پاکستانی کمیونٹی کو تعاون کا یقین، امیگریشن مسائل میں مدد کی پیشکش
امریکا

امریکی کانگریس ویمن کا پاکستانی کمیونٹی کو تعاون کا یقین، امیگریشن مسائل میں مدد کی پیشکش

امریکی کانگریس ویمن اپریل میک کلین ڈیلینی سے بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کی خصوصی ملاقات، مہنگائی، صحت کے اخراجات، سستی رہائش، امیگریشن اور سوشل سیکیورٹی سمیت اہم عوامی مسائل پر گفتگو۔ اپریل ڈیلینی نے صحت کی سہولیات اور سستے گھروں کی فراہمی کے لیے اقدامات اور امیگریشن مسائل میں معاونت کی یقین دہانی کرائی

محمد نعیم اختر2 اکتوبر، 2026
ٹینیسی میں سزائے موت کی قیدی زہر کا انجکشن لگنے کے باوجود زندہ بچ گئی
امریکا

ٹینیسی میں سزائے موت کی قیدی زہر کا انجکشن لگنے کے باوجود زندہ بچ گئی

امریکی ریاست ٹینیسی میں کرسٹا پائیک کو زہر کا انجکشن دے کر سزائے موت دینے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ قیدی زندہ بچ گئی، گورنر نے رواں سال کی سزائے موت روک دیں

Web Desk2 اکتوبر، 2026
ہارٹ فورڈ یونیورسٹی کے طلباء کا پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، پاکستان کی سفارت کاری میں دلچسپی
تازہ ترین

ہارٹ فورڈ یونیورسٹی کے طلباء کا پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، پاکستان کی سفارت کاری میں دلچسپی

ہارٹ فورڈ یونیورسٹی کے بین الاقوامی طلبہ کے وفد نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا، سفیر رضوان سعید شیخ نے پاکستان کی سفارتی ترجیحات اور پاک امریکا تعلقات پر بریفنگ دی

Web Desk2 اکتوبر، 2026