وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کا اعادہ

W
Web Desk
3 اکتوبر، 2026
پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کا اعادہ

اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے غزہ میں شہریوں کے تحفظ، بلا رکاوٹ انسانی امداد اور عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یہی اصول جموں و کشمیر کے عوام پر بھی لاگو ہوتا ہے

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے غزہ میں شہریوں کے تحفظ، بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی اور عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں اپنے بیان میں عثمان جدون نے کہا کہ انسانی حقوق کے نظام کی ساکھ اصولوں اور ان پر عملدرآمد کے درمیان خلیج ختم کرنے سے جڑی ہے۔ عالمی قانون اور انسانی حقوق کے اصول ایک جگہ لاگو اور دوسری جگہ نظر انداز کرنا قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی مصیبت عالمی برادری کے انسانی حقوق سے عزم کا فیصلہ کن امتحان ہے۔ پاکستان فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور یہی اصول جموں و کشمیر کے عوام پر بھی لاگو ہوتا ہے۔

عثمان جدون نے کہا کہ کشمیری عوام تقریباً آٹھ دہائیوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کے منتظر ہیں۔

پاکستانی نائب مستقل مندوب نے اسلاموفوبیا، نسل پرستی اور اجنبی بیزاری کے بڑھتے ہوئے رجحانات کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی وقار کا انحصار کسی شخص کے مذہب، قومیت یا شناخت پر نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو انسانی حقوق سے متعلق وعدوں اور زمینی حقائق کے درمیان خلیج ختم کرنا ہوگی۔ وقار کا تعین طاقت سے نہیں، انصاف سیاست سے مشروط نہیں اور ترقی کوئی مراعات نہیں۔

عثمان جدون نے زور دیا کہ انسانی حقوق کے اصولوں کا عالمگیر اور بلاامتیاز اطلاق یقینی بنایا جانا چاہیے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 3 اکتوبر، 2026 کو 05:18 AM

آخری تدوین: 3 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا: پاکستان
امریکا

جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا: پاکستان

اقوام متحدہ میں پاکستان کے فرسٹ سیکرٹری سرفراز احمد نے بھارتی نمائندے کے بیان پر حقِ جواب دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا

Web Desk3 اکتوبر، 2026
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: ٹرمپ کا دعویٰ
امریکا

یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل کے ذخائر جاری کرنے پر تیار ہوگئے ہیں اور یورپ سے ڈیزل کی فراہمی فوری شروع ہوگی۔ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے ساتھ 8.4 ارب ڈالر کے آئل ریکوری منصوبے کا بھی ذکر کیا، جبکہ ایران کے تنازع کے باعث عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے

Web Desk3 اکتوبر، 2026
امریکی کانگریس ویمن کا پاکستانی کمیونٹی کو تعاون کا یقین، امیگریشن مسائل میں مدد کی پیشکش
امریکا

امریکی کانگریس ویمن کا پاکستانی کمیونٹی کو تعاون کا یقین، امیگریشن مسائل میں مدد کی پیشکش

امریکی کانگریس ویمن اپریل میک کلین ڈیلینی سے بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کی خصوصی ملاقات، مہنگائی، صحت کے اخراجات، سستی رہائش، امیگریشن اور سوشل سیکیورٹی سمیت اہم عوامی مسائل پر گفتگو۔ اپریل ڈیلینی نے صحت کی سہولیات اور سستے گھروں کی فراہمی کے لیے اقدامات اور امیگریشن مسائل میں معاونت کی یقین دہانی کرائی

محمد نعیم اختر2 اکتوبر، 2026