وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا آج اہم دور، حتمی فیصلوں کا امکان

W
Web Desk
3 اکتوبر، 2026
حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا آج اہم دور، حتمی فیصلوں کا امکان

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔ گزشتہ مذاکرات میں اتفاق رائے نہ ہونے کے بعد آج حتمی فیصلوں کا امکان ہے۔ حکومت کا لانگ مارچ ختم کرنے کا مطالبہ جبکہ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات پر بضد ہے۔ آرٹیکل 232 اور 234 کے ممکنہ استعمال سے متعلق بھی اہم تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد: حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج دوپہر ڈھائی بجے متوقع ہے، جس میں جاری سیاسی کشیدگی کے خاتمے اور احتجاجی تحریک سے متعلق اہم اور حتمی فیصلے ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات میں دونوں فریقین کسی حتمی اتفاق رائے تک نہیں پہنچ سکے تھے۔ حکومت کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ ختم کرے، جبکہ تحریک انصاف کا بنیادی مطالبہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے واضح کیا ہے کہ احتجاج اور انتشار کے ذریعے کسی قسم کی رعایت حاصل نہیں کی جا سکتی، اگر اپوزیشن کسی معاملے پر پیش رفت چاہتی ہے تو اسے مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن کی جانب سے ہٹ دھرمی جاری رہی تو حکومت آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت اقدامات پر غور کر سکتی ہے۔

آج ہونے والے مذاکرات کو حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جاری سیاسی ڈیڈلاک کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ دونوں فریق اپنے مؤقف میں لچک پیدا کرتے ہیں یا مذاکرات ایک بار پھر بے نتیجہ رہتے ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 3 اکتوبر، 2026 کو 03:12 AM

آخری تدوین: 3 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین