وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

گورنر راج یا ایمرجنسی؟ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی پر اہم اجلاس طلب کرلیا

W
Web Desk
10 اکتوبر، 2026
گورنر راج یا ایمرجنسی؟ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی پر اہم اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق 12 اضلاع میں ایمرجنسی، ضم شدہ قبائلی اضلاع اور اہم اختیارات وفاق کے استعمال میں دینے کی تجاویز پر غور کا امکان ہے۔ کیا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ ہوگا؟ تفصیلات جانیے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آج اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ سمیت اہم فیصلوں پر غور کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہوگا، جس میں اہم وفاقی وزراء اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

اجلاس کے دوران وزارت داخلہ کے حکام خیبرپختونخوا میں امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق مختلف تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ ہونے کی صورت میں وفاقی کابینہ سے منظوری حاصل کی جائے گی، جس کے لیے وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کرسکتے ہیں۔

اس سے قبل ذرائع کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ سابق فاٹا کے ضم شدہ اضلاع سمیت خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ ان تجاویز میں صوبے میں بعض اہم اختیارات وفاق کے استعمال میں دینے کا معاملہ بھی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکلز 232 سے 234 تک کی روشنی میں مختلف قانونی اور آئینی پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے، جس کے بعد اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان ہے۔

تاہم اجلاس کے حتمی فیصلوں اور ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 10 اکتوبر، 2026 کو 04:55 AM

آخری تدوین: 10 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر مریم نواز برہم، 10 ارب روپے کی سبسڈی منظور
تازہ ترین

آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر مریم نواز برہم، 10 ارب روپے کی سبسڈی منظور

پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعلیٰ مریم نواز برہم، سستا آٹا فراہم کرنے کے لیے 10 ارب روپے کی سبسڈی منظور کرلی۔ فلور ملوں کو سرکاری گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ، عوام کو سستا آٹا اور روٹی فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی

Web Desk10 اکتوبر، 2026
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ساتویں روز چارسدہ پہنچ گیا، سہیل آفریدی کا 13 اکتوبر کو نئے لائحہ عمل کا اعلان
تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ساتویں روز چارسدہ پہنچ گیا، سہیل آفریدی کا 13 اکتوبر کو نئے لائحہ عمل کا اعلان

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں ساتویں روز چارسدہ پہنچ گیا۔ مارچ رات مردان میں قیام کرے گا اور پھر صوابی روانہ ہوگا۔ سہیل آفریدی نے 13 اکتوبر کو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرنے اور خیبرپختونخوا کے این ایف سی شیئر کا معاملہ اٹھانے کا اعلان کیا

Web Desk10 اکتوبر، 2026
پی ٹی آئی سے مذاکرات میں بڑے بریک تھرو کی امید کم ہے، رانا ثناء اللہ
تازہ ترین

پی ٹی آئی سے مذاکرات میں بڑے بریک تھرو کی امید کم ہے، رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات میں فی الحال کسی بڑے بریک تھرو کی امید کم ہے، تاہم حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان بات چیت کا راستہ مکمل طور پر بند نہیں ہوا

Web Desk9 اکتوبر، 2026