وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

حج 2027: رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے بڑھ گئی، وزارت مذہبی امور کی نئی ہدایات

W
Web Desk
4 اگست، 2026
حج 2027: رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے بڑھ گئی، وزارت مذہبی امور کی نئی ہدایات
international seerat conference

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2027 سے 2030 تک رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ وزارت نے پاسپورٹ کی تیاری اور جعلی حج اشتہارات سے متعلق اہم ہدایات بھی جاری کی ہیں

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ حج 2027 سے 2030 کے لیے رجسٹریشن کرانے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ آئندہ مرحلے کی تیاری کے لیے عازمین کو ضروری ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حج رجسٹریشن کے بعد اگلا مرحلہ جلد شروع ہونے والا ہے، اس لیے حج 2027 کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد اپنے پاسپورٹ کی مدتِ معیاد کا جائزہ لیں اور 16 نومبر 2027 تک کارآمد پاسپورٹ لازمی تیار رکھیں۔

ترجمان نے عوام کو خبردار کیا کہ حج سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے جعلی اشتہارات اور گمراہ کن معلومات سے محتاط رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اشتہارات کو نظر انداز کریں اور انہیں متعلقہ اداروں کو رپورٹ کریں تاکہ شہری کسی بھی قسم کے فراڈ سے محفوظ رہ سکیں۔

وزارت مذہبی امور نے مزید ہدایت کی کہ حج سے متعلق معلومات، رجسٹریشن اور دیگر سرکاری اعلانات کے لیے صرف وزارت مذہبی امور کی مستند ایپس اور سرکاری ذرائع پر ہی اعتماد کیا جائے اور غیر مصدقہ خبروں یا جھوٹے پراپیگنڈے سے گریز کیا جائے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ حج کے تمام مراحل سے متعلق مزید معلومات اور ہدایات بروقت سرکاری ذرائع کے ذریعے جاری کی جائیں گی۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 اگست، 2026 کو 04:06 AM

آخری تدوین: 4 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک
تازہ ترین

کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک اور اہم عمارات کلیئر کردی گئیں، جبکہ حملے میں شہداء کی تعداد 23 ہوگئی ہے

Web Desk19 ستمبر، 2026
27 ستمبر کو پتا چلے گا ریاست اپنی رِٹ کیسے قائم کرتی ہے: طلال چودھری
تازہ ترین

27 ستمبر کو پتا چلے گا ریاست اپنی رِٹ کیسے قائم کرتی ہے: طلال چودھری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے پی ٹی آئی کے مجوزہ 27 ستمبر کے اسلام آباد مارچ پر کہا ہے کہ ریاست اپنی رِٹ قائم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کا اختیار رکھتی ہے۔ طلال چودھری نے خیبرپختونخوا حکومت پر بھی تنقید کی اور این ایف سی کے تحت 700 ارب روپے ملنے کا دعویٰ کیا

Web Desk19 ستمبر، 2026
کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں بچی سے نازیبا حرکت کا ملزم گرفتار
تازہ ترین

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں بچی سے نازیبا حرکت کا ملزم گرفتار

کراچی کے شاہ لطیف ٹاؤن میں بچی سے نازیبا حرکت کے الزام میں خالد محمود کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ریڈیو پاکستان گراؤنڈ کے قریب مبینہ مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جس سے غیر قانونی اسلحہ اور نقدی بھی برآمد ہوئی

Web Desk19 ستمبر، 2026