وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش، متعدد آبادیاں زیرِ آب، راولپنڈی میں تعلیمی ادارے بند

W
Web Desk
1 ستمبر، 2026
جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش، متعدد آبادیاں زیرِ آب، راولپنڈی میں تعلیمی ادارے بند

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے متعدد آبادیاں زیرِ آب آگئیں، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، جبکہ راولپنڈی کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے

اسلام آباد/راولپنڈی: جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش نے نظامِ زندگی متاثر کر دیا، متعدد آبادیاں زیرِ آب آگئیں جبکہ پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا۔ شدید بارش کے باعث راولپنڈی کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں آج تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش رات 3 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوئی اور صبح 8 بجے تک جاری رہی۔ شدید بارش کے باعث مختلف سڑکوں اور علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پیرودھائی سے ملحقہ صفدرآباد، گلی لوہاراں اور فوجی کالونی سمیت مختلف علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہوگیا، جبکہ یونین کونسل 4 اور 5 کے علاقے بھی زیرِ آب آگئے۔ اعوان کالونی میں متعدد گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں جبکہ راولپنڈی کا ماڈل راجہ بازار بھی بارش کے پانی سے متاثر ہوا۔

بارش کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔ کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 27 فٹ جبکہ گوالمنڈی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 21 فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ صورتحال کے پیشِ نظر قریبی آبادیوں کے رہائشیوں کو انخلا کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

شدید بارش کے باعث ایکسپریس وے پر بھی بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

واسا حکام کے مطابق شمس آباد میں سب سے زیادہ 197 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ گولڑہ میں 157، نیو کٹاریاں میں 184، پی ایم ڈی میں 146 اور پیرودھائی میں 86 ملی میٹر بارش ہوئی۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کے مطابق بارش کی صورتحال کے باعث راولپنڈی کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔

ادھر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 ستمبر، 2026 کو 07:16 AM

آخری تدوین: 1 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں: محسن نقوی
پاکستان

گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ سابق فاٹا کے وسائل، اسٹیبلشمنٹ سے سیاسی تعلقات اور خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی اہم بیان دے دیا

Web Desk16 اکتوبر، 2026
پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے شانہ بشانہ کھڑا ہے: وزیراعظم شہباز شریف
تازہ ترین

پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے شانہ بشانہ کھڑا ہے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے نئے سفیر ڈاکٹر راجح طامی البقمی کی ملاقات، پاکستان کی سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ۔ وزیراعظم نے حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا

Web Desk16 اکتوبر، 2026
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے آئینی تقاضے مکمل، 12 اضلاع سے دہشت گردی کے خاتمے کا ہدف مقرر: طارق فضل چوہدری
پاکستان

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے آئینی تقاضے مکمل، 12 اضلاع سے دہشت گردی کے خاتمے کا ہدف مقرر: طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے آئینی مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ حکومت کا ہدف 12 متاثرہ اضلاع سے دہشت گردی کا خاتمہ، افغانستان سے دراندازی کی روک تھام، پائیدار امن کا قیام اور متاثرہ علاقوں کی ترقی ہے

زاہد فاروق ملک16 اکتوبر، 2026