وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ 2026: پاکستان قومی ٹیم اور آفیشلز کا اعلان، ابوبکر محمود کپتان مقرر

W
Web Desk
5 اگست، 2026
ہاکی ورلڈ کپ 2026: پاکستان قومی ٹیم اور آفیشلز کا اعلان، ابوبکر محمود کپتان مقرر

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 15 سے 30 اگست تک نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ 2026 کیلئے قومی ٹیم اور آفیشلز کا اعلان کر دیا۔ ابوبکر محمود ٹیم کی قیادت کریں گے

(لاہور )پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 15 سے 30 اگست تک نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ 2026 کیلئے قومی ٹیم اور آفیشلز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ قومی ٹیم کی قیادت ابوبکر محمود کریں گے، جبکہ فیڈریشن نے اعلان کردہ اسکواڈ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں کپتان ابوبکر محمود کے علاوہ وقار، عبداللہ، سفیان خان، معین شکیل، عبدالوحید، اشرف رانا، عبدالحنان شاہد، زکریا حیات، ارشد لیاقت، عدیل لطیف، احمد ندیم، غضنفر علی، عماد شکیل بٹ، حماد الدین انجم، رحمان عبدال، افراز، عمر مصطفیٰ، علی رضا، عبدالمتان اور محمد عماد شامل ہیں۔

قومی ٹیم میں دو گول کیپرز، وقار اور علی رضا، کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ ٹورنامنٹ کے دوران دفاعی لائن کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

آفیشلز میں اویس قرنی ٹیم منیجر، باب جوہان ویلڈہوف ہیڈ کوچ اور کرسٹوفر جان بوون اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے اعلان کردہ اسکواڈ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم عالمی ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

واضح رہے کہ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کا انعقاد 15 سے 30 اگست تک نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں مشترکہ طور پر ہوگا، جہاں دنیا کی صفِ اول کی ٹیمیں عالمی اعزاز کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 5 اگست، 2026 کو 07:17 AM

آخری تدوین: 5 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

نیویارک کی ویسٹ چیسٹر کاؤنٹی میں بیلٹ سکینرز خراب، ووٹوں کی گنتی متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی
امریکی وسط مدتی انتخابات

نیویارک کی ویسٹ چیسٹر کاؤنٹی میں بیلٹ سکینرز خراب، ووٹوں کی گنتی متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی

امریکی مڈٹرم انتخابات کے دوران نیویارک کی ویسٹ چیسٹر کاؤنٹی میں بیلٹ سکینرز میں خرابی سامنے آگئی، ووٹنگ مشینیں کاغذی بیلٹ قبول نہیں کر رہیں۔ کاؤنٹی حکام نے یقین دلایا ہے کہ تمام بیلٹ محفوظ رکھے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی ضرور ہوگی

Web Desk3 نومبر، 2026
امریکی تاریخ میں پہلی بار تمام 50 ریاستوں میں انتخابی نگران تعینات، محکمہ انصاف
امریکی وسط مدتی انتخابات

امریکی تاریخ میں پہلی بار تمام 50 ریاستوں میں انتخابی نگران تعینات، محکمہ انصاف

امریکی محکمۂ انصاف نے مڈٹرم انتخابات کے دوران تمام 50 ریاستوں میں تقریباً ایک ہزار انتخابی نگران اور مبصرین تعینات کر دیے۔ مقصد وفاقی انتخابی قوانین پر عمل درآمد کی نگرانی اور آزادانہ و منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ 2022 میں صرف 24 ریاستوں میں نگران تعینات کیے گئے تھے۔

Web Desk3 نومبر، 2026
امریکا سال کے آخر میں اسرائیل کی مالی امداد بند کر دے گا، ٹرمپ کا اعلان
تازہ ترین

امریکا سال کے آخر میں اسرائیل کی مالی امداد بند کر دے گا، ٹرمپ کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا رواں سال کے اختتام پر اسرائیل کو مزید مالی امداد فراہم نہیں کرے گا۔ فاکس نیوز کو انٹرویو میں ٹرمپ نے نیتن یاہو کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اب امریکی مالی معاونت کی ضرورت نہیں رہی

Web Desk3 نومبر، 2026