وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

سعودی عرب کے 3 شہروں پر حوثیوں کے حملے، 13 افراد زخمی

W
Web Desk
15 ستمبر، 2026
سعودی عرب کے 3 شہروں پر حوثیوں کے حملے، 13 افراد زخمی
international seerat conference

سعودی عرب کے خمیس مشیط، ابہا اور طائف پر حوثیوں کے مبینہ حملوں میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔ سعودی عرب نے تیل تنصیبات کے تحفظ کے لیے برطانیہ سے فوجی تعاون طلب کرلیا

ریاض :سعودی عرب کے تین شہروں خمیس مشیط، ابہا اور طائف کو حوثیوں کی جانب سے مبینہ حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔

اتحادی افواج کے مطابق حوثیوں نے سعودی عرب میں مختلف مقامات کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ حملوں کے بعد سعودی حکام نے اہم تنصیبات خصوصاً تیل کے بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے برطانیہ سے فوجی تعاون طلب کرلیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم سعودی عرب کی جانب سے عسکری معاونت کی درخواست پر غور کر رہے ہیں۔ حکام کو خدشہ ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے سعودی عرب کی تیل تنصیبات کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، جس کے نتیجے میں برطانیہ سمیت عالمی معیشت پر بھی اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔

اس سے قبل یمنی حوثیوں نے سعودی عرب میں ایک فوجی اڈے پر حملے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔ حوثی ترجمان کے مطابق خمیس مشیط میں واقع کنگ خالد ایئربیس کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔

حوثی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ حملے میں ایئربیس کے طیاروں کے ہینگرز، ریڈارز، رن ویز اور گولہ بارود کے ذخائر کو ہدف بنایا گیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائی میں درجنوں بیلسٹک میزائل اور ڈرونز استعمال کیے گئے۔

تاہم، حوثیوں کے ان دعوؤں اور حملوں سے ہونے والے نقصانات کی تمام تفصیلات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 15 ستمبر، 2026 کو 04:28 AM

آخری تدوین: 15 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین