وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

اردن میں ایرانی میزائل حملہ، ہلاک ہونے والے 2 امریکی فوجیوں کی شناخت جاری

W
Web Desk
21 جولائی، 2026
اردن میں ایرانی میزائل حملہ، ہلاک ہونے والے 2 امریکی فوجیوں کی شناخت جاری

امریکی فوج نے اردن میں ایرانی میزائل حملے میں ہلاک ہونے والے دو امریکی فوجیوں کی شناخت ظاہر کر دی۔ پینٹاگون کے مطابق فرسٹ لیفٹیننٹ ٹائلر جیمز اور ازابیلا گونزالیس حملے میں مارے گئے، جو مارچ کے بعد ایرانی حملوں میں پہلی امریکی فوجی ہلاکتیں ہیں

واشنگٹن: امریکی فوج نے اردن میں واقع امریکی فضائی اڈے پر ایرانی میزائل حملے میں ہلاک ہونے والے دو فوجیوں کی شناخت ظاہر کر دی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹاگون نے جمعے کے روز تصدیق کی کہ حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں میں 25 سالہ فرسٹ لیفٹیننٹ ٹائلر جیمز اور 19 سالہ ازابیلا گونزالیس شامل ہیں۔

پینٹاگون کے بیان کے مطابق یہ فوجی اردن میں قائم امریکی ایئربیس پر ایرانی میزائل حملے کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ مارچ کے بعد ایرانی حملوں کے نتیجے میں ہونے والی پہلی امریکی فوجی ہلاکتیں ہیں، جس کے بعد خطے میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

واقعے کے بعد امریکی حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ مشرق وسطیٰ میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 جولائی، 2026 کو 05:58 AM

آخری تدوین: 21 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

ہیڈر: آزاد جموں و کشمیر کی نئی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
پاکستان

ہیڈر: آزاد جموں و کشمیر کی نئی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

آزاد جموں و کشمیر کی نئی حکومت کی 8 رکنی کابینہ نے ایوان صدر میں حلف اٹھا لیا۔ قائم مقام صدر چوہدری طارق فاروق نے وزرا سے حلف لیا جبکہ وزیراعظم افتخار گیلانی بھی تقریب میں شریک ہوئے

Web Desk4 ستمبر، 2026
واشنگٹن ڈی سی میں یومِ دفاعِ پاکستان کی خصوصی تقریب، شہداء اور مسلح افواج کو خراجِ عقیدت
تازہ ترین

واشنگٹن ڈی سی میں یومِ دفاعِ پاکستان کی خصوصی تقریب، شہداء اور مسلح افواج کو خراجِ عقیدت

واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارت خانے کے زیر اہتمام یومِ دفاعِ پاکستان کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ سفیر رضوان سعید شیخ نے شہداء اور مسلح افواج کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے مضبوط دفاع اور مؤثر سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا

محمد نعیم اختر4 ستمبر، 2026
  نارووال مندر طوفانی بارش سے متاثر ہوا، بھارتی بیان جھوٹا ہے: دفتر خارجہ
تازہ ترین

نارووال مندر طوفانی بارش سے متاثر ہوا، بھارتی بیان جھوٹا ہے: دفتر خارجہ

پاکستانی دفتر خارجہ نے نارووال کے اڈا سراج میں مندر سے متعلق بھارتی بیان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مندر 21 جولائی 2026 کو طوفانی بارش کے باعث متاثر ہوا، بحالی کے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں

Web Desk4 ستمبر، 2026