وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کی بینائی متاثر، قید تنہائی پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں اہم سماعت

W
Web Desk
30 اپریل، 2026
190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کی بینائی متاثر، قید تنہائی پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں اہم سماعت

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل نے صحت، بینائی اور قید تنہائی سے متعلق سنگین خدشات ظاہر کیے، عدالت نے جلد سماعت کا عندیہ دے دیا۔

(اسلام آباد) 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں اور سزا معطلی درخواستوں پر سماعت کے دوران وکیل نے قیدِ تنہائی اور صحت سے متعلق سنگین خدشات عدالت کے سامنے رکھ دیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ 8 اپریل کو عدالتی حکم پر ان کی عمران خان سے ملاقات ہوئی، تاہم بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کرائی گئی جو عدالتی احکامات کے خلاف تھا۔ ان کے مطابق بشریٰ بی بی سے آخری ملاقات 20 دسمبر 2025 کو ہوئی تھی۔

وکیل نے بتایا کہ ملاقات کے دوران عمران خان نے اپنی صحت سے متعلق تشویشناک صورتحال بیان کی۔ ان کے مطابق عمران خان کی 85 فیصد بینائی متاثر ہو چکی ہے اور ایک آنکھ سے دیکھنے میں بھی دشواری ہے، جبکہ ڈاکٹروں نے بہتری کے امکانات کم ظاہر کیے ہیں۔

سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان کو 22 گھنٹے جبکہ بشریٰ بی بی کو 24 گھنٹے قیدِ تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، جو انسانی حقوق کے منافی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ عدالتی فیصلے میں قیدِ تنہائی کی سزا شامل نہیں، پھر جیل حکام ایسا کیوں کر رہے ہیں۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ آئی جی جیل خانہ جات، جیل سپرنٹنڈنٹ اور متعلقہ ڈاکٹروں کو طلب کر کے صورتحال واضح کی جائے۔ انہوں نے نیلسن منڈیلا رولز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے تک قیدِ تنہائی کو تشدد تصور کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے استفسار کیا کہ اپیلوں پر دلائل کیوں نہیں دیے جا رہے۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ عدالت اپیل سننے کیلئے تیار ہے اور روزانہ کی بنیاد پر سماعت کر کے جلد فیصلہ کر سکتی ہے۔

عدالت نے مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو آئندہ کارروائی کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کر دی۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 30 اپریل، 2026 کو 02:54 PM

آخری تدوین: 30 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستان اور امریکا کا دہشت گردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
تازہ ترین

پاکستان اور امریکا کا دہشت گردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

واشنگٹن میں پاکستان اور امریکا کے درمیان انسدادِ دہشت گردی مذاکرات کے چوتھے دور میں دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے، سرحدی سیکیورٹی بہتر کرنے اور داعش، القاعدہ، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے خلاف مشترکہ اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا

Web Desk5 اگست، 2026
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز بحفاظت باب المندب سے گزر گئے
تازہ ترین

حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز بحفاظت باب المندب سے گزر گئے

حوثیوں کی بحیرہ احمر میں ناکہ بندی کے باوجود سعودی عرب سے خام تیل لے جانے والے دو پاکستانی پرچم بردار تیل بردار جہاز باب المندب اور بحیرہ احمر سے محفوظ طریقے سے پاکستان پہنچنے کے سفر پر روانہ ہوگئے، جسے اہم بحری پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے

Web Desk5 اگست، 2026
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، مون سون کے دوران ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، مون سون کے دوران ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرتے ہوئے مون سون سیزن کے دوران قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ریلیف، ریسکیو اور بحالی کی کارروائیوں میں سول انتظامیہ اور این ڈی ایم اے کی معاونت کے لیے ہر وقت تیار ہیں

Web Desk5 اگست، 2026