وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر

W
Web Desk
18 اگست، 2026
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے آپریشن سندور پر بھارتی ڈاکیومنٹری کو حقائق مسخ کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت معرکہ حق میں اپنی شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔ پاک فوج کے مطابق بھارتی 100 فیصد مشن کامیابی کا دعویٰ آپریشنل ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت ناکام بنائی، 8 بھارتی فوجی طیارے مار گرائے اور آپریشن بنیان مرصوص میں 26 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ معرکہ حق کو ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بھارت تلخ حقیقت کا سامنا کرنے اور اپنی شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت آپریشن سندور کے نام پر تاریخ کو اپنے من پسند انداز میں دوبارہ لکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بھارتی آپریشن سندور پر بنائی گئی ڈاکیومنٹری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت شکست تسلیم کرنے کے بجائے اسے من پسند رنگ دینے میں مصروف ہے۔ بھارتی ڈاکیومنٹری حقائق کے بجائے جذباتی بیانیے اور فلمی انداز کی عکاس ہے، جس کے ذریعے جنگی حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پہلگام حملے کے مبینہ ملزمان اگر 28 جولائی کو مارے گئے تو سوال یہ ہے کہ 7 مئی کو بھارت نے کس کو سزا دی؟ آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن سندور کو پہلگام حملے کا بدلہ قرار دینے کا بھارتی دعویٰ اس کے اپنے بیانیے سے متصادم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کا آپریشن سندور میں 100 فیصد مشن کامیابی کا دعویٰ بھی آپریشنل ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران پاکستان نے بھارتی جارحیت کو ناکام بنایا اور پاکستان نے 8 بھارتی فوجی طیارے مار گرائے۔ آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ میں 26 بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فلمی مناظر، دعوے اور ڈاکیومنٹریز طیاروں کے نقصانات اور حقیقی جنگی حقائق کو تبدیل نہیں کر سکتے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کو معرکہ حق کے حوالے سے کوئی من گھڑت بیانیہ بنانے کی ضرورت نہیں، جنگی ریکارڈ، سفارتی رابطے اور خود بھارتی بیانات حقیقت بیان کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لیے پرعزم ہے، جبکہ پاکستانی مسلح افواج ملکی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے خبردار کیا کہ اگر مستقبل میں کوئی مہم جوئی کی گئی تو پاکستان کی جانب سے جواب فیصلہ کن ہوگا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 18 اگست، 2026 کو 06:40 AM

آخری تدوین: 18 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، پی ٹی آئی کا آج سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان
پاکستان

حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، پی ٹی آئی کا آج سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم، معاہدے کے مسودے پر اتفاق نہ ہوسکا۔ تحریک انصاف نے آج سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی میدان میں آگئے، بیرسٹر گوہر نے لانگ مارچ کو پی ٹی آئی کا آئینی حق قرار دے دیا۔ رانا ثناء اللہ کا اسلام آباد میں مارچ داخل نہ ہونے دینے کا اعلان،

Web Desk4 اکتوبر، 2026
لانگ مارچ بھی ہوگا، ایمرجنسی اور گورنر راج بھی نہیں لگنا چاہیے، بیرسٹر گوہر کا دوٹوک مؤقف
تازہ ترین

لانگ مارچ بھی ہوگا، ایمرجنسی اور گورنر راج بھی نہیں لگنا چاہیے، بیرسٹر گوہر کا دوٹوک مؤقف

بیرسٹر گوہر نے حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کو ملک، قوم اور جمہوریت کے لیے ضروری قرار دے دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں لانگ مارچ بھی ہو اور ملک میں ایمرجنسی یا گورنر راج بھی نافذ نہ کیا جائے

Web Desk3 اکتوبر، 2026
حکومت مثبت پیش رفت کرے تو لانگ مارچ کی تاریخ آگے بڑھائی جا سکتی ہے، پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی
پاکستان

حکومت مثبت پیش رفت کرے تو لانگ مارچ کی تاریخ آگے بڑھائی جا سکتی ہے، پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی

پی ٹی آئی سیاسی و کور کمیٹی اجلاس میں حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، مثبت پیش رفت کی صورت میں لانگ مارچ کی تاریخ آگے بڑھانے کی تجویز، عمران خان سے ملاقات اور ایمرجنسی کے ممکنہ نفاذ پر بھی اہم مشاورت

Web Desk3 اکتوبر، 2026