وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

آئی سی سی نے ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے میزبان وینیوز کا اعلان کر دیا

W
Web Desk
31 جولائی، 2026
آئی سی سی نے ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے میزبان وینیوز کا اعلان کر دیا
international seerat conference

آئی سی سی نے مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے لیے جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کے 12 میزبان وینیوز کا اعلان کر دیا۔ 14 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ 57 میچز پر محیط ہوگا جبکہ نیا تین مرحلوں پر مشتمل فارمیٹ بھی متعارف کرا دیا گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے لیے 12 میزبان وینیوز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ میگا ایونٹ کی مشترکہ میزبانی جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کریں گے، جبکہ ورلڈ کپ 24 سال بعد دوبارہ افریقی سرزمین پر منعقد ہوگا۔

جوہانسبرگ میں منعقدہ تقریب کے دوران ٹورنامنٹ کی آفیشل برانڈنگ "Three Nations, One Heartbeat" بھی متعارف کرائی گئی، جو تینوں میزبان ممالک کے اتحاد، ثقافتی تنوع اور مشترکہ جذبے کی نمائندگی کرتی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ 2027 میں 14 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ٹورنامنٹ کے دوران مجموعی طور پر 57 میچز کھیلے جائیں گے۔ اس ایڈیشن کے لیے تین مرحلوں پر مشتمل نیا فارمیٹ متعار

ف کرایا گیا ہے تاکہ مقابلوں میں مزید سنسنی اور مسابقت پیدا کی جا سکے۔

نیا فارمیٹ کیا ہوگا؟

نئے فارمیٹ کے مطابق ابتدائی مرحلے میں عالمی رینکنگ میں 12ویں، 13ویں اور 14ویں نمبر پر موجود تین ٹیموں کے درمیان سپر سیریز کھیلی جائے گی، جس کی فاتح ٹیم اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرے گی۔

اس کے بعد 12 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، جہاں ہر گروپ میں چھ، چھ ٹیمیں راؤنڈ رابن کی بنیاد پر ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی۔ دونوں گروپس سے ٹاپ تین، تین ٹیمیں جبکہ چوتھے نمبر پر آنے والی دونوں ٹیموں میں سے بہتر کارکردگی دکھانے والی ایک ٹیم سپر سیون مرحلے میں پہنچے گی۔

سپر سیون مرحلے میں سات ٹیموں کے درمیان 21 میچز کھیلے جائیں گے، جن کے اختتام پر سرفہرست چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ پہلے سیمی فائنل میں پہلی اور چوتھی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

12 میزبان وینیوز

ورلڈ کپ 2027 کے لیے جنوبی افریقہ کے 8، زمبابوے کے 3 اور نمیبیا کے ایک شہر کو میزبان وینیوز کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، جہاں ٹورنامنٹ کے مختلف میچز کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے کہا کہ میزبان شہروں اور ٹورنامنٹ برانڈ کا اعلان ورلڈ کپ 2027 کی تیاریوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 24 سال بعد ورلڈ کپ کا افریقہ میں انعقاد عالمی کرکٹ کے لیے تاریخی موقع ہے اور انہیں یقین ہے کہ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا شاندار ایونٹ کی میزبانی کریں گے۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو سنجوگ گپتا نے کہا کہ ورلڈ کپ 2027 نہ صرف محدود اوورز کرکٹ کا سب سے بڑا عالمی ٹورنامنٹ ہوگا بلکہ یہ افریقہ کی ثقافت، مہمان نوازی، تنوع اور کھیل سے محبت کو بھی دنیا بھر میں اجاگر کرے گا۔

اس موقع پر جنوبی افریقہ کے سابق اور موجودہ اسٹار کرکٹرز گریم اسمتھ، مخایا نتینی، ہاشم آملہ، ٹیمبا باووما اور کاگیسو ربادا کے علاوہ زمبابوے کے ہیملٹن مساکادزا اور نمیبیا کے روڈولف جانسن وین ووورین بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 31 جولائی، 2026 کو 04:06 AM

آخری تدوین: 31 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات
پاکستان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی

Web Desk14 ستمبر، 2026
سرکاری پیٹرول ریلیف اسکیم: 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ بتادیا
تازہ ترین

سرکاری پیٹرول ریلیف اسکیم: 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ بتادیا

حکومت نے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف حاصل کرنے کا طریقہ بتا دیا۔ 2، 3 ویلر اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے سبسڈی، رجسٹریشن کا طریقہ، 9771 پر REG اور TOK ایس ایم ایس کرنے کا مکمل طریقہ جانیں

Web Desk14 ستمبر، 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی احتجاج پر اہم فیصلہ، سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی
تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی احتجاج پر اہم فیصلہ، سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے ممکنہ لانگ مارچ اور احتجاج سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ کسی سیاسی جماعت یا پبلک آفس ہولڈر کو اسلام آباد کی سڑکیں بند کرنے کا اختیار نہیں۔ وزرائے اعلیٰ کو سرکاری مشینری احتجاج میں استعمال نہ ہونے دینے اور سرکاری افسران کو زبردستی احتجاج میں شامل کرنے سے روکنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی

Web Desk14 ستمبر، 2026