وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران نے امریکا مذاکرات کیلئے نئی تجاویز پاکستان کو دے دیں، رضا امیری مقدم کی تصدیق

W
Web Desk
3 مئی، 2026
ایران نے امریکا مذاکرات کیلئے نئی تجاویز پاکستان کو دے دیں، رضا امیری مقدم کی تصدیق

پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات کیلئے نئی تجاویز پاکستان کے حوالے کر دی ہیں، پیشرفت امریکی رویے سے مشروط قرار۔

(اسلام آباد)رضا امیری مقدم نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات کیلئے اپنی نئی تجاویز پاکستان کے حوالے کر دی ہیں۔

ایرانی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تہران کی مذاکراتی پیشکش کا مقصد مسلط کردہ جنگ کا مستقل خاتمہ ہے اور موجودہ سفارتی عمل میں پاکستان واحد اور مرکزی ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران اپنے مؤقف اور مطالبات پر پہلے کی طرح قائم ہے اور قومی مفادات، خودمختاری اور دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات میں پیشرفت مکمل طور پر امریکی رویے پر منحصر ہے۔ اگر امریکا سنجیدہ ہے تو اسے اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا، جارحانہ طرزِ عمل ترک کرنا ہوگا اور ایران کے جائز حقوق کا احترام کرنا ہوگا۔

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ جنگ کے خاتمے کیلئے نیا مذاکراتی منصوبہ پاکستان کے ذریعے امریکا تک پہنچا دیا گیا ہے، جبکہ پاکستان کی سفارتی کوششیں قابلِ قدر اور قابلِ تحسین ہیں۔

رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور تجارتی روابط میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ میرجاوہ، تفتان اور گبد ریمدان بارڈر کراسنگز پاک ایران تجارت کیلئے انتہائی اہم ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 3 مئی، 2026 کو 01:01 PM

آخری تدوین: 3 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے، عاصم افتخار
پاکستان

5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے، عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے، ریاستی دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور دہشت گرد گروہوں کے مالی وسائل روکنے پر زور دیا

Web Desk6 اگست، 2026
میر رضا پوسٹ مارٹم رپورٹ تنازع، پولیس سرجن نے فارنزک خامیوں کی نشاندہی کر دی
تازہ ترین

میر رضا پوسٹ مارٹم رپورٹ تنازع، پولیس سرجن نے فارنزک خامیوں کی نشاندہی کر دی

کراچی پولیس سرجن سمعیہ سید نے میر رضا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں متعدد فارنزک خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ایس پی ایسٹ کو خط لکھ دیا۔ رپورٹ میں ایکسرے، گن پاؤڈر ٹیسٹ اور ڈی این اے سیمپل سمیت کئی امور پر سوالات اٹھائے گئے ہیں

Web Desk6 اگست، 2026
ندا یاسر کی شادی شدہ مردوں کے والدین پر انحصار پر تنقید، خودمختاری کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا
تازہ ترین

ندا یاسر کی شادی شدہ مردوں کے والدین پر انحصار پر تنقید، خودمختاری کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا

معروف میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ والدین کو بچوں کو خودمختار بنانا چاہیے اور شادی اس وقت کرنی چاہیے جب وہ کمانے کے قابل ہوں

Web Desk6 اگست، 2026