وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

آبنائے ہرمز کے قریب نہ آئیں، ایرانی افواج کی امریکی بحریہ کو سخت وارننگ

W
Web Desk
4 مئی، 2026
آبنائے ہرمز کے قریب نہ آئیں، ایرانی افواج کی امریکی بحریہ کو سخت وارننگ

ایرانی مسلح افواج نے آبنائے ہرمز میں بحری سرگرمیوں کے حوالے سے نئی اور سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے امریکی بحریہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس اہم گزرگاہ کے قریب آنے سے گریز کرے۔

ایرانی افواج کے ترجمان کے مطابق آبنائے ہرمز کی سلامتی کا مکمل کنٹرول ایران کے پاس ہے اور اب تمام تجارتی بحری جہازوں اور آئل ٹینکرز کو اس علاقے میں داخل ہونے سے قبل ایرانی حکام سے قریبی رابطہ رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نیوی گیشن کا عمل ایرانی مسلح افواج کی نگرانی میں انجام دیا جائے گا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ ایران کی سرحدوں یا کسی بھی حساس مقام پر خطرے کی صورت میں فوری اور سخت ردعمل دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ خلیجی پانیوں میں کسی بھی قسم کی غیر معمولی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ایرانی حکام نے امریکی بحریہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آبنائے ہرمز کے قریب بھی نہ آئے کیونکہ امریکا کے جارحانہ اقدامات خطے کی موجودہ صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خلیج میں بحری جہازوں کی سلامتی کے لیے امریکی مداخلت خود ایک خطرہ بن چکی ہے، اس لیے تمام بحری جہازوں کو اپنی حفاظت کے لیے ایرانی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی تجارتی راستوں اور تیل کی ترسیل پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 مئی، 2026 کو 05:59 PM

آخری تدوین: 4 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، اسحاق ڈار
تازہ ترین

افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ای سی او اجلاس سے خطاب میں کہا کہ افغانستان سے دہشت گردی کا خطرہ خطے کے امن اور ترقی کو متاثر کر رہا ہے۔ انہوں نے طالبان حکومت سے ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر گروہوں کے خلاف ٹھوس اور قابلِ تصدیق اقدامات کا مطالبہ کیا اور علاقائی تجارت، رابطہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا

Web Desk26 ستمبر، 2026
 اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت پر سخت مؤقف، صائمہ سلیم نے دہشت گردی اور کشمیر کا معاملہ اٹھا دیا
تازہ ترین

اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت پر سخت مؤقف، صائمہ سلیم نے دہشت گردی اور کشمیر کا معاملہ اٹھا دیا

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم نے بھارت پر ریاستی سطح پر پروپیگنڈا اور دہشت گردی کی پشت پناہی کے الزامات عائد کردیئے۔ صائمہ سلیم نے ٹی ٹی پی، بی ایل اے، مقبوضہ کشمیر، ہندوتوا اور سندھ طاس معاہدے سمیت اہم معاملات پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا اور کہا کہ پاکستان امن اور مذاکرات کے لیے پرعزم ہے، تاہم جارحیت کی صورت میں دفاع کرے گا

Web Desk26 ستمبر، 2026
 اسلام آباد میں احتجاج روکنے کا حکومتی فیصلہ، رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کے سخت بیانات
پاکستان

اسلام آباد میں احتجاج روکنے کا حکومتی فیصلہ، رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کے سخت بیانات

رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کسی کو احتجاج کیلئے وفاقی دارالحکومت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ دوسری جانب عطا اللہ تارڑ نے PTI کے لانگ مارچ مؤخر کرنے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف پر سنگین الزامات عائد کیے

Web Desk26 ستمبر، 2026