وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام، فوجی دباؤ کے بجائے سفارتکاری کا وقت آگیا

W
Web Desk
19 اگست، 2026
 ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام، فوجی دباؤ کے بجائے سفارتکاری کا وقت آگیا

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ فوجی دباؤ کے بجائے سفارتکاری کا وقت آگیا ہے، جبکہ تیل پابندیاں، اثاثوں کی بحالی اور فوجی کارروائیاں رکنے تک آبنائے ہرمز نہ کھولنے کا اعلان کیا

اسلام آباد: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ موجودہ بحران کے حل کے لیے ایک بار پھر فوجی کارروائی کے بجائے سفارتکاری کا راستہ اختیار کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران پر دباؤ بڑھا کر امریکا وہ رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا جو اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کا حصہ نہیں تھیں۔

اپنے بیان میں محمد باقر قالیباف نے امریکی حکام ہیگسیتھ اور بیسنٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے بیانات دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’مسخروں کی ٹیم‘‘ کسی کرشمے کا مظاہرہ نہیں کر سکتی اور بحران کے فوری خاتمے کے لیے کسی جادوئی حل کا انتظار بے سود ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے بھی سخت مؤقف اختیار کیا۔ ان کے مطابق بحری ناکہ بندی ختم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔

قالیباف نے کہا کہ تیل پر عائد پابندیاں ختم کرنے، ایرانی اثاثے بحال کرنے اور فوجی کارروائیاں روکنے تک آبنائے ہرمز کھولنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ فوجی اقدام کے ذریعے سفارتکاری کو مکمل کیا جائے اور وعدوں کی خلاف ورزی کا عملی جواب دیا جائے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران موجودہ بحران میں دباؤ کے باوجود اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں، جبکہ آبنائے ہرمز سے متعلق ایرانی مؤقف عالمی توانائی اور تیل کی منڈیوں کے لیے بھی اہم اثرات کا حامل ہو سکتا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 19 اگست، 2026 کو 05:04 AM

آخری تدوین: 19 اگست، 2026

متعلقہ مضامین